محمد رفیع نے پرفیکٹ پرنٹ سولوشن کا ربن کاٹ کر کیا افتتاح
محمد رفیع نے پرفیکٹ پرنٹ سولوشن کا ربن کاٹ کر کیا افتتاح
مظفر پور: (وجاہت، بشارت رفیع)
محمد سیف علی خان کے پرفیکٹ پرنٹ سولوشن آزاد روڈ، چندوارہ، مظفرپور کا افتتاح قومی اساتذہ تنظیم بہار کے ریاستی کنوینر و آزاد صحافی جناب محمد رفیع کے دست مبارک سے ہوا۔
جناب رفیع نے پرفیکٹ پرنٹ سولوشن کا افتتاح ریبن کاٹ کر کیا۔
افتتاح کے موقع پر قومی اساتذہ تنظیم بہار کے سرپرست عبد الحسیب، ریاستی مجلس عاملہ کے رکن نسیم اختر، خازن محمد حماد، حافظ محمد رضوان اللہ، محمد صدر عالم خان، افسر خان، شاقب علی خان کے علاوہ بڑی تعداد میں دیگر افراد نے بھی شرکت کی اور دکان کے خیر و برکت کے لئے دعا فرمائی۔
پرفیکٹ پرنٹ سولوشن کا افتتاح کرنے کے بعد جناب محمد رفیع نے کہا کہ محمد سیف علی خان اردو کے بڑے خادم ہیں۔
ان کے اس پرنٹ ہاؤس کے ذریعہ اردو کی خدمت انجام دی جاتی ہے۔
مظفر پور میں اردو پرنٹنگ کے لئے پرفیکٹ پرنٹ سولوشن سے بہتر دوسری کوئی جگہ نہیں ہے۔
اس لیے جناب محمد رفیع نے پرفیکٹ پرنٹ سولوشن کی ترقی اور بہتر خدمات انجام دینے کے لئے دعاؤں سے نوازا۔