توجہ درکار ہے

Spread the love

توجہ درکار ہے !
وہ تقریبا ۱۹۲۵ سے بھارت کو ہندور راشٹر بنانے کے درپے ہیں، ان کے کئ ایک بزرگ ،ودوان ،سنیاسی ،پنڈت اس مشن کی تیاری ،حکمت عملی ،لائحہ عمل تیار کرتے کرتے شعلوں کی نذر ہو گئے ،بڑے جاتے رہے چھوٹے ان کی جگہ لیتے رہے ،وہ رکے نہیں، تھکے نہیں ،ڈرے نہیں، مسلسل کوشش کرتے رہے اور آج اسی کوشش و تگ و دو کی وجہ سے ملک ان کے قبضہ و اختیار میں ہے ,
آج آپ جس محکمے کی طرف نظر اٹھا کر دیکھیں گے اس میں اوپر سے نیچے تک چپراسی سے کرسی پر براجمان شخص تک سب لوگ انہیں کے تعلیم یافتہ اور انہیں کے نظریات کے پیرو

-ہیں
فوج ہو ،پلیس ہو ،جج ہوں ،یا اور محکموں کے ادھیکاری ہر جگہ انہیں کے لوگ ہیں ؛ ہمارے لوگ یا تو ہیں نہیں، یا اگر ہیں بھی تو ان میں سے اکثریت کو قوم و ملت کے مسائل کی پرواہ ہی نہیں ہے ,
چاہے ملک کو ہندو راشٹر بنانے کی بات ہو یا مسلمانوں کو ہندو بنانے کی سازش وہ بہت تیزی کے ساتھ اپنے مقاصد کو حاصل کرتے جا رہے ہیں،نہ ان سے کوئی پوچھنے والا ہے ،نہ کوئی روکنے والا ،نہ کوئی ٹوکنے والا ؛ وہ جو چاہیں کریں اور جو چاہ رہے ہیں کر رہے ہیں —-

اگر کوئی مسلمان بھارت کو اسلامک ملک بنانے کی بات کرتا ہے تو اس پر دیش دروہ سے نیچے کوئی مقدمہ نہیں لگایا جاتا ،حد تو یہ ہے کہ اگر کسی مسلمان کے چار پانچ بچے ہوں تو یہ بھی انہیں اسلامک ملک بنانے کی سازش لگتی ہے اور وہ شب و روز اس چیز کے خلاف زہر افشانی کرتے رہتے ہیں,

میڈیا ہو حکومت ہو سب کو مسلمان کا ہر عمل مشکوک لگتا ہے ،مسلمانوں سے ان کی عبادات سے ملک کو خطرہ محسوس ہوتا ہے ، اب جبکہ بھارت کو ہندور راشٹر بنانے کی بات کی جا رہی ہے یہاں تک کے ہندو راشٹر کا قانون بھی تیار ہو گیا تو اس پر بھارتی میڈیا و حکومت کے کارندے کیوں خاموش ہیں ؟
تو جواب ملے گا اس لیے کیوں کہ وہ ملک پر قبضہ کر چکے ہیں اور سب کچھ ان کے اختیار میں ہے,

لہذا ہمارے لوگوں کو اس طرف سنجیدگی سے سوچنے کی ضرورت ہے ،حالات خراب ہیں —–

اللہ پاک سے دعا ہے وہ ہمارے حالات بہتر فرمائے –
آمین ثم آمین

مجیب الرحمن رہبر

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *