عظمت مصطفیٰ کانفرنس و جشن ردائے فضیلت و قرات

Spread the love

عظمت مصطفیٰ کانفرنس و جشن ردائے فضیلت و قرات 4/ مارچ کو

رپورٹر:شبیر احمد نظامی مہراج گنج
نول پراسی [نیپال]

(پریس ریلیز )پڑوسی ملک نیپال کے نول پراسی ضلع میں واقع مرکزی درس گاہ دارالعلوم اہل سنت تاج العلوم پالہی نندن (3) کسماں میں 04/ مارچ 2023ء بروز جمعرات عظمت مصطفیٰ کانفرنس و جشن ردائے فضیلت و قرات بڑے ہی تزک و احتشام کے ساتھ منایا جائے گا۔

دارالعلوم ہذا کے پرنسپل مولانا محمد الیاس خان نے بتایا کہ مذکورہ دن صبح 8/ بجے سے جشن ردائے فضیلت و قرات کا اہتمام کیا گیا ہے۔ جس کی صدارت محترمہ عالمہ فاضلہ مریم خاتون شمسی صدر معلمات و قیادت محترمہ عالمہ فاضلہ طیبہ خاتون شمسی و نظامت بشری خاتون قادری کریں گی۔

جس میں خطاب کرنے کے لیے محترم عالمہ فاضلہ کنیز فاطمہ صدر معلمات مدرسہ رضویہ انوار العلوم نسواں مصرولیا و محترمہ عالمہ فاضلہ مفتیہ قمر جہاں امجدی معلمہ مدرسہ قمر العلوم نول پراسی نیپال محترم عالمہ فاضلہ صدیقہ بانو امجدی صدر معلمات کلیۃ البنات الصدیقہ چھتونا نچلول مہراج گنج کا خصوصی خطاب ہوگا۔

جب کہ ناظمہ خاتون، افسانہ خاتون، عفیفہ خاتون، صالحہ خاتون حمد باری تعالیٰ و نعت نبی کریمﷺ ومنقبت پیش کریں گی۔ اس موقع پر دارالعلوم ہذا کی فارغات کو سند و رداء سے نوازہ جائے گا۔ مذکورہ پروگرام بالخصوص عورتوں کے لیے ہے۔


وہیں دوسری جانب بعد نماز عشاء عظمت مصطفیٰ کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا۔ جس کی سرپرستی شیر نیپال حضرت علامہ الحاج صوفی صدیق خان صاحب و صدارت مولانا محمد الیاس خان پرنسپل دارالعلوم و قیادت مولانا مفتی محمد نور عالم علیمی مصباحی امجدی اور نظامت مولانا الحاج اشتیاق احمد قادری استاذ دارالعلوم نورالعلوم مہنداول سنت کبیر نگر کریں۔

کانفرنس میں حضرت مولانا سراج احمد چشتی ممبئی و حضرت مولانا شکیل اختر نظامی استاذ مدرسہ اشرفیہ انوار العلوم کھڈا کشی نگر اور حضرت مولانا نثار احمد نظامی امرڈوبھا خصوصی خطاب کریں گے۔

جب کہ نعت نبی کریمﷺ مولانا اقبال احمد کشی نگر و مولانا شمشاد احمد نوری اور صندل جلال پوری پیش کریں گے۔ ان کے علاوہ دیگر علماے کرام و شعراے اسلام شریک ہوں گے۔

مولانا سراج احمد تنویری استاذ دارالعلوم ہذا نے عوام سے شرکت کی اپیل کی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *