بارہ سالہ سید محمد احمد حسین بخاری اردو تقریر کے ساتھ سوشل میڈیا پر چھا گئے
بارہ سالہ سید محمد احمد حسین بخاری اردو تقریر کے ساتھ سوشل میڈیا پر چھا گئے
چمّاد: سباق 2025 کے تحت دارالہدیٰ اسلامی اکیڈمی کے بنگال کیمپس کے طالب علم سید محمد احمد حسین بخاری کی اردو تقریر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی
۔ 12 سالہ اس ہونہار طالب علم کی تقریر کی کلپ واٹس ایپ اسٹیٹس اور انسٹاگرام اسٹوریز پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ ان کی تقریر سننے والے 100 میں سے 80 افراد نے ان کی کلپ کو شیئر ضرور کیا۔
سید محمد احمد حسین بخاری، جن کا تعلق ایک علمی اور روحانی خانوادے سے ہے، نے اپنی ابتدائی تعلیم خانقاہ *بخاریہ گیسارہ شریف* کے مدرسے سے حاصل کی۔
ان کے والد سید محمد سیف الحسین بخاری ان کے پہلے استاد ہیں، جنہوں نے ان کی علمی بنیاد مضبوط کی۔
دارالہدیٰ بنگال کیمپس میں فرسٹ ایئر کے طالب علم، سید محمد احمد نے حالیہ سباق کے تقریری مقابلے میں اپنی غیر معمولی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔
ان کی تقریر نے نہ صرف سامعین کو حیرت زدہ کر دیا بلکہ انہیں مقابلے میں A گریڈ کے ساتھ اول مقام بھی دلایا۔ ان کی اس کام یابی نے انہیں نہ صرف ایک نمایاں طالب علم کے طور پر متعارف کرایا بلکہ ان کا نام عوامی حلقوں میں بھی گونجنے لگا ہے۔
اس نوجوان مقرر کی کامیابی والدین، اساتذہ اور ادارے کے لیے باعثِ فخر ہے، اور یہ امید کی جا رہی ہے کہ وہ مستقبل میں بھی اسی لگن اور محنت کے ساتھ کامیابیوں کا سفر جاری رکھیں گے۔