مفتی نظام الدین نوری کے انتقال سے علماے کرام کو صدمہ

Spread the love

مفتی نظام الدین نوری کے انتقال سے علماے کرام کو صدمہ

سدھارتھ نگر۔۔پریس ریلیز

مشہور عالم دین حضرت مفتی نظام الدین احمد نوری استاذ دارالعلوم فیض الرسول براؤں شریف ضلع سدھارتھ نگر اور آپ کے صاحبزادے جواں سال عالم دین حضرت مولانا انوار احمد نوری کا 24 مئی بروز منگل 2022 کو صبح میں سڑک حادثے میں انتقال پر ملال ہوگیا

اناللہ واناالیہ رٰجعون!!

مفتی صاحب قبلہ دارالعلوم فیض الرسول کے چشم وچراغ اور جید عالم دین تھے

اعلیٰ صلاحیت کے مالک ہونے کے ساتھ ساتھ انتہائی متقی و پرہیزگار تھے اللہ تبارک وتعالیٰ نے آپ کو خاندانی شرافت و نجابت کے ساتھ جملہ علوم وفنون میں پختگی اور بلند اخلاق کی پاکیزگی جیسی بے شمار خوبیوں سے نوازا تھا، آپ ایک لمبے عرصے تک طلبہ فیض الرسول کی علمی تشنگی بجھانے کے لیےتدریس خدمات بڑی خوب صورتی اور کام یابی کے ساتھ انجام دیتے رہے۔

مجھے یہ کہنے میں کوئی مبالغہ نہیں کہ وہ اپنی ذات میں ایک انجمن، ایک تحریک ایک چلتی پھرتی لائبریری تھے،تقریر ہو، تحریر ہو، تصنیف ہو، تدریس ہو، ہر شعبہ میں وہ کامل و اکمل تھے ، نیز یہ کہنا بھی مبالغہ نہ ہوگا کہ تدریسی شغل ہو یا تصنیف و تالیف کی ذمہ داریوں کا انہماک ، ہر شعبہ میں آپ کا کردار آب زلال کی طرح پاک وصاف رہا، اور اپنے کریمانہ اخلاق کی بلندی پر رہتے ہوئے 

جس طرح ایک لمبے عرصے تک دارالعلوم اہلسنت فیض الرسول براؤں شریف کی آبیاری اور خدمت کی ہے، اسے کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔جہاں آپ ایک بہترین خطیب کی حیثیت سے پورے ہندوستان و بیرون ہند میں مشہور و معروف تھے ویسے ہی طلباء کے درمیان ایک بہترین مدرس کی حیثیت سے بھی مشہور تھے۔

جلسوں میں جیسا مجمع ویسی تقریر اور ہمیشہ اپنے چھوٹوں پر شفقت کرنا یہ آپ کا بہترین وطیرہ رہا، آپ کے جانے سے جہان علم وفن میں جو خُلا پیدا ہوا ہے اس کا پُر ہونا محال ہے، کثیر تعداد میں شخصیات نے اظہار تعزیت پیش کی ہے،

جن میں حضرت علامہ عبدالحفیظ مدظلہ العالی سربراہ اعلی جامعہ اشرفیہ، علامہ اعجاز احمد کشمیری ممبئی، مفتی محمد اسراراحمد فیضی گونڈہ، مولانا قاری عبدالرحمن ضیائی ممبئی، مولانا محمد قمرانجم فیضی مدیراعلی مجلہ جام میر بلگرام شریف،علامہ فیاض مصباحی برکاتی بلرام پور، مولانا فیضان علیمی، مولانا عبدالرشید مصباحی، مولانا ابواشرف ذیشان لکھنئو، مولانا ڈاکٹر خورشید ہمدم گونڈہ، مولانا رمضان فیضی،مولانا اقبال فیضی ،مولانا مجیب احمد فیضی، قاری معراج قادری مینائی، ڈاکٹر محمد قائم الاعظمی علیگ، مفتی عبدالحکیم نوری، مولانا محمد شعیب نظامی فیضی، مولانا صاحب علی یارعلوی فیضی، مولانا آصف جمیل امجدی، وغیرہ شامل ہیں،

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *