آبادی کنٹرول پر بناے جائیں جامع پالیسی

Spread the love

راشٹریہ سوم سیوک سنگھ ( آر ایس ایس) کے سربراہ موہن بھاگوت نے آبادی کے عدم توازن پر فکرمندی کا اظہار کرتے ہوۓ کہا ہے کہ ہندوستان نے تاریخ میں آبادی کے بگڑے ہوۓ توازن کے سنگین نتائج برداشت کئے ہیں ۔ انہوں نے آبادی کے اضافہ پر قدغن لگانے کے لیے ایک وسیع تر پالیسی تیار کرنے کی اپیل کی اور سماج کے تمام طبقات کو اس پر عمل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ بھاگوت نے کہا کہ تبدیلی مذہب اور دراندازی سے آبادی کا توازن درہم برہم ہو رہا ہے، جو انتہائی تشویش کا باعث ہے۔

ناگ پور کے ریشم باغ میدان میں بدھ کے روز روایتی وجے دشمی کے موقع پر آرایس الیس کے رضا کاروں سے خطاب کرتے ہوۓ بھاگوت نے کہا کہ آبادی کے عدم توازن کی وجہ سے دنیا کے کئی دوسرے ممالک بھی ٹوٹ گئے اور ایک دوسرے سے الگ ہو گئے ۔مشرقی تیمور، جنوبی سوڈان اور کوسوواس کی مثال ہیں۔ بھاگوت نے مطالبہ کیا کہ حکومت آبادی پر ایک جامع کنٹرول پالیسی تیار کرے۔

انہوں نے کہا، ” آبادی کی پالیسی کو سنجیدگی سے غور وفکر کے بعد تیار کیا جانا چاہیے اور اسے سب پر نافذ کیا جانا چاہیے۔ اس جامع پالیسی سے کسی کو مستشنی قرارنہیں دیا جانا چاہیے۔” بھاگوت نے ملک میں خواتین کو بااختیار بنانے کی بھی پر زور وکالت کی اور کہا کہ مرد اور عورت ہر پہلو اور احترام میں برابر ہیں،ان میں یکساں صلاحیتیں موجود ہیں۔

بھاگوت نے وضاحت کی کہ خواتین کا جگت جننی ( کائنات کی ماں ) کے طور پر احترام کیا جا تا ہے لیکن گھر میں ان کے
ساتھ ‘غلاموں جیسا سلوک کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کو با اختیار بنانا گھر سے شروع ہونا چاہیے اور انہیں معاشرے میں ان کا مناسب مقام ملنا چاہئے ۔مہمان خصوصی پدم شری سنتوش یادو کی موجودگی میں آر ایس ایس سربراہ بھاگوت خواتین کو با اختیار بنانے پر بات کر رہے تھے۔

خیال رہے کہ سنتوش یادو ایک مشہور کوہ پیا ہیں جنہیں وجے دشمی کے موقع پر مدعو کیا گیا تھا۔ سنتوش آرایس ایس کی 97 سالہ تاریخ میں پہلی خاتون مہمان خصوصی تھیں، جنہیں اس طرح کی تقریب میں مدعو کیا گیا۔ بھاگوت نے کہا کہ ہندوستان کورونا کی وجہ سے معاشی بحران سے تیزی سے باہر آ رہا ہے اور سری لنکا کے سیاسی بحران اور یوکرین جنگ کے دوران ہندوستان کا کردار قابل ستائش ہے۔ بھاگوت نے کہا ”ان دو واقعات کی وجہ سے دنیا میں ہمارا سیاسی وزن بڑھ گیا ہے۔“

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *