Share This Post:
- شبِ برأت میں ایصالِ ثواب کی شرعی حیثیت
- پانچ شعبان المعظم يوم ولادت امام حسین رضی اللہ عنہ
زبانِ اردو کی دنیا میں دھوم ہو
مدارس اسلامیہ ضلع روتہٹ نیپال کو اب جمعیة علما نیپال کی تصدیق ضلعی جمعیة سے دی جائے گی !
انوار الحق قاسمی
(ترجمان جمعیة علماء روتہٹ نیپال)
مدارس اسلامیہ ضلع روتہٹ نیپال کے ارباب انتظام کو یہ جان کر بے انتہا خوشی ہوگی کہ آپ کو جمعیت علماء نیپال سے تصدیق حاصل کرنے کے لیے ہرسال جو مرکزی دفتر کاٹھمانڈو کا رخ کرنا پڑتاتھا،جس میں بعد مسافت کی بنا پر یقینا آپ کو کچھ دقتوں کا سامنا کرنا پڑتا تھا
جن کو ضلعی جمعیة کے ذمہ داران نے محسوس کیا اور پھر آپ کی آسانی کی خاطر ضلعی جمعیة ہی سے’ جمعیت علماء نیپال کی تصدیق’ دینے کا فیصلہ لیاہے۔
اس لیے آپ حضرات ‘جمعیة کی تصدیق’کے لیے ضلعی جمعیة کے ذمہ داران’حضرت مولانا محمد شوکت علی صاحب قاسمی مدنی صدرجمعیة علماء روتہٹ نیپال ،حضرت مولانا محمد خیر الدین صاحب مظاہری جنرل سکریٹری جمعیة علماء روتہٹ نیپال’ سے رابطہ کریں!۔
نوٹ:جدید تصدیق حاصل کرنے لیے ایک درخواست لکھیں!جس میں امدادی و غیر امدادی طلبا اور طالبات کی تعداد کی وضاحت کے ساتھ امسال کس دجہ تک تعلیم ہوئی ہے نیز ناظم و صدر مدرس کے نمبرات بھی لکھیں،پھر اس درخواست کے ساتھ قدیم تصدیق منسلک کریں۔
فیس : 550 روپے ۔