نپور شرما کے خلاف سرسی ہائی مدرسہ، چکلیہ میں احتجاجی مظاہرہ

Spread the love

نپور شرما کے خلاف سرسی ہائی مدرسہ، چکلیہ میں احتجاجی مظاہرہ

جماعت رضاے مصطفیٰ شاخ اتر دیناج پور اور محمدیہ ویلفئیر فاؤنڈیشن کے بینر تلے بڑی تعداد میں علما اور عوام کی شرکت

آج بروز اتوار 19/ جون کو چکلیہ تھانہ کے سرسی ہائی مدرسے میں نپور شرما کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ علما اور قائدین نے ملعون نپور شرما کی جلد گرفتاری اور سخت سزا کی مانگ کی۔ احتجاج کے بعد چکلیہ تھانے میں گستاخ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے خلاف ایف آئی آر درج کرایا گیا۔

اس موقع پر جماعت رضاے مصطفی شاخ اتر دیناج پور اور محمدیہ ویلفیئر فاؤنڈیشن کے صدر مولانا اشفاق عالم اور ان کے میمبران جب کہ جماعت رضائے مصطفٰے شاخ اتردیناجپور کے ممبران اور ذمہ داران کثیر تعداد میں موجود تھے

جن میں سے مولانا شاکر رضا نوری، مولانا شاہ نواز رضا قادری، مولانا منظرنواز، مولانا جان عالم چترویدی، مولانا آل مصطفیٰ، مولانا انور رضا بشیری، مولانا شاہ نواز چکلیہ، حافظ احمد اشرف، مولاناشاکر، مولانا انور بشیری، مولانا جمیل اختر، مولانا شرافت حسین حافظ نظرالاسلام صاحبان خاص طور پر قابل ذکر ہیں۔ یہ جان کاری مولانا شاکر رضا نوری اور مفتی انصار احمد مصباحی نے دی ۔

نپور شرما کے خلاف سرسی ہائی مدرسہ، چکلیہ میں احتجاجی مظاہرہ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *