مدارس اسلامیہ اور مساجد کے ذمہ داروں سے گزارش

Spread the love

مدارس اسلامیہ اور مساجد کے ذمہ داروں سے گزارش

تمام مدارس/مساجد کے ارباب حل و عقد توجہ دیں ، ہوشیار ہو جائیں اور اپنے مدرسہ/مسجد کے معاملے میں قطعی سستی ،کاہلی یا لا پرواہی نہ برتیں۔ اپنے مدرسہ/مسجد کی زمین ، عمارت ، بجلی ،ٹیکس وغیرہ کے کاغذات درست رکھیں، کسی جانکار کو یہ سب دیکھائیں اور ان سے مشورہ لیں۔

جہاں ضروری ہو،وقف بورڈ یا کسی سرکاری ادارہ سے رجسٹریشن کرانا ،وہاں یہ کام کرالیں۔

کاغذات اپ ڈیٹ رکھیں۔

آمدنی و خرچ کا مکمل ریکارڈ محفوظ رکھیں ۔۔۔

*ایک ایک رسید بک ،روداد،آمد و خرچ،سب محفوظ رہے۔آمد و خرچ کا حساب رجسٹر ،مینٹین رہے ،

مدرسہ/ مسجد کا کسی بینک میں باضابطہ، مدرسہ/ مسجد کے نام،صحیح طریقہ سے بینک اکاؤنٹ رکھیں اور پاس بک کے ساتھ ایک پرسنل رجسٹر میں بھی لکھیں ،یعنی رجسٹر آمد و خرچ مع رسید/واؤچر محفوظ اور تازہ تازہ بھی ۔کسی اپنے جانکار سرکاری ناظر سے مدد لیں۔وہ سب رجسٹر وغیرہ بنادیں،یہ ان سے گزارش کریں۔

پتہ نہیں کب حکومت /مقامی متعلقہ حکام ،آپ سے حساب/پیپر/ڈیڈ/نقشہ،کچھ بھی ضروری ڈاکومنٹس مانگ بیٹھے ۔

مدرسہ/مسجد کے اکاؤنٹ وغیرہ کی اپنی کمیٹی/محلہ/علاقہ کے کسی جانکار سے تعاون لیکر،جانچ کرالیں۔

جہاں تک ممکن ہو ،سی سی ٹی وی کیمرہ ضرور لگائیں ،عمارت کی سجاوٹ یا جلسہ کے خرچ میں کٹوتی کرکے بھی،کلوز سرکٹ کیمرہ ضرور لگائیں۔

مین روڈ/میکس آبادی والے علاقے کی مسجد/مدرسہ کے سامنے،آس پاس سے اگر کوئ جلوس گزرنے والا ہو،کسی بھی مذہب/سیاسی پارٹی کا، تو کسی انٹر نیٹ کے اپنے جان کار کے ذریعے فیس بک پر جلوس کو آن لائن رکھیں،آس پاس کے گھر والے نوجوان بھی خصوصی طور پر ایسا ضرور کریں اور اسکو عام بھی کریں تاکہ کسی شر پسند کی ۔خواہ وہ کسی مذہب یا پارٹی کا ہو، کوئی غیر قانونی کام کرنے کی ہمت نہیں ہو خاص گزارش:-

ہر سال اپنی سوسائٹی کا ITR فائل کریں۔ CA کی رائے سے کام کریں ۔۔۔ مقامی قانون کے مطابق ،اپنے کاغذات اور اپنی اکٹیویٹی کو ٹناٹن رکھیں، تاکہ کوئی بھی محکمہ ، آپ کو پریشان نہیں کر سکے

کسی کی شکوہ شکایت کرنے اور وقت گزر جانے پر کورٹ کچہری کا چکر لگانے سے بہتر ہے کہ موجودہ قانون کے مطابق ،ہم خود کو ، اپنے مدرسہ ،مسجد،ادارہ کو مستحکم کر لیں۔علماء کرام اور دانش ور حضرات توجہ فرمائیں اور اس سلسلے میں آپ اپنے مطابق ضروری کارروائی ضرور کریں ۔ شکریہ گزارش:

حبیب مرشد خاں

اسلام نگر کالونی،برہ پورہ،بھاگلپور۔بہار

9939068547

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *