سردار پٹیل پی جی کالج میں یوم اردو منایا گیا
سردار پٹیل پی جی کالج میں یوم اردو منایا گیا
سکندر پور /امبیڈکر نگر
9 نومبر کو علامہ اقبال کے یوم پیدائش کے موقع پر سردار پٹیل پی جی کالج لار پور میں یوم اردو دھوم دھام سے منایا گیا ۔
اس پروگرام کی صدارت کالج کے سرپرست جناب کملا پرساد برما صاحب نے فرمائی جبکہ نظامت کے فرائض شعبہ اردو کے استاد ڈاکٹر اشہر سوداگر نے انجام دیں ۔
مہمان خصوصی کی حیثیت سے سردار پٹیل انٹر کالج کے سابق پرنسپل پدم شری اعزاز سے سرفراز سنسکرت کے عالم ڈاکٹر رام اجاگر برما صاحب نے شرکت کی ۔
اس پروگرام کی نظامت کرتے ہوئے ڈاکٹر اشہر سوداگر نے علامہ اقبال اور ان کے فکر و فلسفہ پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔انہوں علامہ اقبال کی شاعری کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ علامہ اقبال نشات شانیہ کے شاعر ہیں انہوں نے قوم کو بیدار کرنے اور انہیں جد و جہد کرنے کا درس دیا ۔
کالج کی پرنسپل محترمہ کویتا شرواستوا نے اردو کو مشترکہ زبان قرار دیتے ہوئے بتایا کہ بڑی میٹھی زبان ہے
جب کوئ اردو میں گفتگو کرتا ہے تو ہم جیسے اردو نا جاننے والے لوگ اس کی طرف کھنچتے چلے جاتے ہیں انہوں کہا کہ اردو کسی ایک مذہب یا کسی ایک فرقہ کی زبان نہیں ہے بلکہ یہ ہمارے ملک کے سبھی لوگوں کی زبان ہے اس کو کسی مذہب تک محدود کرنا اس کے ساتھ نا انصافی ہوگی۔
مہمان خصوصی صدرِ جمہوریہ ایوارڈ سے سرفراز عالی جناب رام اجاگر برما صاحب نے اردو کی مشترکہ تہذیب و کلچر کے حوالے سے طلبہ و طالبات کو روشناس کرایا ۔انہوں نے اردو کو پر کشش زبان قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ ایک ایسی زبان ہے جن کے الفاظ سن کر دل خود بخود اردو کی طرف کھینچتا چلا جاتا ہے ۔
سردار پٹیل پی جی کالج کے بانی اور مینجر جناب کملا پرساد برما نے سبھی طلبا کو اردو زبان کے فروغ کے لیے خاص مہم کا آغاز کرنے کی بات کہی انہوں نے کہا اردو کو فروغ دینے کے لیے ہم سبھی کو زیادہ سے زیادہ اردو زبان و ادب کے اخبارات و رسائل کے ساتھ ساتھ کتابوں کا زیادہ سے زیادہ مطالعہ کرنا چاہیے ۔
اپنے گھروں میں اردو اخبارات و رسائل کی خریداری کرکے اردو کو فروغ دیا جا سکتا ہے ۔شعبہ سنسکرت کے استاد جناب رام جی گپتا نے بھی اردو زبان کے فروغ سے متعلق اپنی بیش قیمتی آرا سے نوازہ
۔اس کے علاؤہ ایم اے فائنل کی طالبہ عشرت النساء نے اقبال کی حیات و خدمات پر مقالہ پیش کرکے لوگوں کو ان کے کارنامے سے روشناس کرایا اور اردو کے مسائل پر اپنی گفتگو کا خاتمی کیا۔ مختلف طلبہ نے نظموں اور غزلوں سے یوم اردو کو کے پروگرام کو تقویت بخشی۔آخر میں اردو کے استاد اشفاق احمد نے سبھی مہمان گرامی اور کالج کے سبھی اساتذہ کے ساتھ بچوں کا بھی شکریہ ادا کیا ۔۔