حضرت مولانا شاہ خواجہ محمد فرہاد عالم لطیفی علیہ الرحمہ

Spread the love

خبرغم وتعزیت حضرت مولانا شاہ خواجہ محمد فرہاد عالم لطیفی علیہ الرحمہ

بہار سیمانچل اہل سنت وجماعت کی قدیم خانقاہ رحمٰن پور شریف کا ایک روحانی چراغ گل ہوگیا اور دنیا سے رشتہ توڑکر اپنے آباء واجداد کی قربت ورفاقت میں جا پہونچا، یعنی حضرت مولانا شاہ خواجہ محمد فرہاد عالم لطیفی علیہ الرحمہ اب ہمارے درمیان نہیں رہے

ان کے اس سفر انتقال کی جانکاہ اطلاع نے غمزدہ کردیا، اور یقیناً اس کا غم مجھ جیسے ہزاروں کو ہوگا خیر اناللہ واناالیہ رٰجعون

آپ علیہ الرحمہ قدوۃ العلماء شیخ المشائخ حضرت علامہ شاہ خواجہ حفیظ الدین لطیفی کے چھوٹے صاحب زادے حضرت خواجہ وحید اصغر علیہما الرحمہ

کے نامور فرزند ہیں، اور اپنی تبلیغی تصنیفی تحریری اشاعتی خدمات کے ذریعہ سلسلہ حفیظیہ کی تجدید واحیا کا فریضہ انجام دینے والے متحرک فعال مخلص منکسر المزاج عالم دین حضرت مولانا خواجہ ساجد عالم مصباحی صاحب کے والد محترم ہیں،

خدائے غافر ان کو غریق رحمت کرے اور خواجہ ساجد صاحب سمیت تمام لواحقین کو صبر و شکیب عطا فرمائے آمین بجاہ سید المرسلین ﷺ ۔

شریک غم

صابررضا محب القادری غفرلہ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *