اب وقت آگیا ہے آپ زبان کھولیں

Spread the love

تحریر: افتخاراحمدقادری برکاتی اب وقت آگیا ہے آپ زبان کھولیں

اب وقت آگیا ہے آپ زبان کھولیں

مکرمی!اب وقت آگیا ہے کہ ہم خواب غفلت سے بیدار ہوں،ہوش کے ناخن لیں، اور مسلم اُمہ کو جس طرح بھی بن پڑے اپنا ہم خیال کریں اور ان کے ایمان و عقیدے کی دیواریں متزلزل کردیں یہ وقت کی بہت بڑی ضرورت ہے

اب ہمیں اپنی عبادت گاہوں کی حفاظت خود کرنی پڑے گی یہ فرقہ پرست ذہنیت کے لوگ آئے دن کسی نہ کسی تاریخی مقام کی اپنا نشانہ بنا رہےہیں- مذہب اسلام کے خلاف زہر اگلنے پر لگے ہیں، آئے دن مذہب اسلام کوبدنام کرنے پر لگے ہیں

گویا ان کو لگ رہا ہے کہ اب شب جہالت کی سحر طلوع ہوچکی ہے اور ہم پر یہ حقیقت آفتاب نیم روز کی طرح عیاں ہو گئی کہ اب اس وقت مذہب اسلام دینا کے مختلف خطوں میں سب سے تیز پھیلنے والا مذہب بن چکا ہے اور جس کے ماننے والوں کی تعداد پوری دنیا میں اربوں کروڑوں سے متجاوز ہے

 

 

اب تک ہم اندھیرے میں تھے، حال ہی میں ہمارا مغالطہ دور ہوا اور اب ہمیں کہنا پڑرہا ہے کہ مذہب اسلام ایک ناقابلِ تسخیر قوت ہے جو لوگوں کے دلوں پر اپنی فتح کا جھنڈا لہراکر رہے گا

مذہب اسلام کی خوشبوؤں کو نہ مٹھی میں بند کیا جاسکتا ہے اور نہ تلوار سے کاٹا جاسکتا ہے

معزز قارئین! ہمارے دشمن تو بیدار ہوگئے اور انہوں نے عظمت اسلام کا اعتراف بھی کرلیا ہے- مگر ہم تاہنوز خواب غفلت میں پڑے ہیں اور نہ معلوم کب تک پڑے رہیں گے

عالمی نقشہ پر نظر ڈالیں تو آپ کو معلوم ہوگا کہ دنیا صحیح تعلیم سے بے بہرہ ہونے کے باعث وادئ جہالت میں ڈوبی ہوئی ہے-لوگ مغربی ثقافت و تہذیب کے اندھیروں میں گھرے ہوئے ہیں، انہیں خدا بیزاری کا سبق دیا جارہا ہے۔

اور الحاد و بے دینی کی فضا پیدا کی جارہی ہے- آج دنیا کو صحیح معنوں میں مذہب اسلام کی تلاش ہے- مذہب اسلام کے جیالے کہاں ہیں؟

اُٹھیں اور اپنا دینی فریضہ انجام دے کر مذہب اسلام سے اپنی وفاداری کا ثبوت پیش کریں

آج پوری دنیا میں جو لوگ مذہبِ اسلام کے دامن سے وابستہ ہو رہے ہیں میں یہ کہتا ہوں کہ اس میں ہماری تبلیغ کا ذرا بھی دخل نہیں،تاہم یہ مذہب اسلام کی اپنی کشش ہے جو لوگوں کو اپنج طرف کھینچے جارہی ہے

چوں کہ مذہب اسلام دین فطرت ہے اس لیے جو اسے قبول کررہا ہے وہ صحیح معنوں میں اپنی فطرت کا تقاضہ پورا کررہا ہے

اب وقت آگیا ہے کہ آپ زبان کھولیں، قلم کو حرکت دیں اور دنیا کو بتائیں کہ مذہبِ اسلام امن و سلامتی کا دین ہے

اخلاق و رواداری کا پیامبر ہے- دہشت گردی، خونخواریت، بربریت، خود کش حملے اور ظلم و تعدی کا مذہبِ اسلام سے دور کا بھی کوئی واسطہ نہیں۔

افتخاراحمدقادری برکاتی

کریم گنج،پورن پور،پیلی بھیت

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *