سی ٹیٹ میں پاس فیل کا کھیل، 63 فیصدی حاصل کرنے والی نفیسہ سے بھی جواب طلب

Spread the love

سی ٹیٹ میں پاس فیل کا کھیل، 63 فیصدی حاصل کرنے والی نفیسہ سے بھی جواب طلب

سارن: (پریس ریلیز)

نوکری بانٹنے کا کام کرنے والی حکومت بہار کے محکمۂ تعلیم کے افسران سی ٹیٹ میں پاس فیل کا کھیل رہے ہیں کھیل اور ناجائز طریقے سے اساتذہ کی نوکری چھیننے و ہراساں کرنے کی کر رہے ہیں کوشش ۔ 

ضلع سارن کے ضلع تعلیمی افسر و ضلع پروگرام افسر (اسٹبلشمنٹ) کے دستخط سے 16 اگست 2024 کو ایک مکتوب 3233 جاری ہوا ہے جس کے تحت TRE-2 میں ریاست سے باہر کے بحال، سی ٹیٹ میں 60 فیصدی سے کم نمبر والے 41 اساتذہ سے جواب طلب کیا گیا ہے

مکتوب کے مطابق وہ سی ٹیٹ میں فیل ہیں۔ لیکن افسوس اس کے نام پر کھیل ہو رہا ہے۔ نفیسہ بیگم آسیا جو مشرک بلاک کے اپگریڈیڈ مڈل اسکول چاند برواں ضلع سارن میں درجہ 6-8 کی معلمہ ہیں، انہوں نے قومی اساتذہ تنظیم بہار کے ریاستی کنوینر و آزاد صحافی محمد رفیع سے بتایا کہ سی ٹیٹ 2022 میں 94 نمبر 62.66 فیصدی حاصل کر وہ کام یاب ہوئی ہیں اور ان کا نام بھی اس لسٹ کے سیریل نمبر 26 پر شامل کر لیا گیا ہے۔

جس کی وجہ سے وہ ذہنی طور پر کافی پریشان ہیں۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ جنرل کٹیگری کے مقامی امیدواروں کو پاس ہونے کے لیے صرف 55 فیصدی ہی درکار ہے اور غیر ریاستی امیدواروں کو 60 فیصدی۔ میں مظفر پور میں گاؤں چک الہ داد، تھانہ مشہری کی مقامی باشندہ ہوں باوجود اس کے مجھے سی ٹیٹ میں 62.66 فیصدی نمبر حاصل ہے پھر اس لسٹ میں میرا نام کیسے آگیا

میں نے اپنی ہیڈ میڈم سے پوچھا اور بی آر سی مشرک سے بھی رابطہ کیا تو انہوں نے اس لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے آپ کا نام ضلع کو نہیں بھیجا ہے پھر کیسے لسٹ میں آپ کا نام آگیا مجھے تعجب ہے۔

نفیسہ بیگم آسیا نے بتایا کہ میں افسران سے رابطہ کرنے کی کوشش میں ہوں پھر اپنا دعوہ ان کے سامنے رکھوں گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *