تمام خدمت گاروں کا میں احترام کرتا ہوں

Spread the love

تمام خدمت گاروں کا میں احترام کرتا ہوں : ولی رحمانی

نسیم اختر کی قیادت میں قومی اساتذہ تنظیم بہار کا وفد ولی رحمانی سے ملا

کولکتہ : میں ان تمام خدمت گاروں کا دل سے احترام کرتا ہوں جو کوئی بھی خدمت کے کام کو انجام دے رہا ہو۔

یہ باتیں امید گلوبل اسکول کے بانی و سی ای او جناب ولی رحمانی نے قومی اساتذہ تنظیم بہار کے ایک وفد سے کہی جس کی قیادت قومی اساتذہ تنظیم بہار کے ریاستی مجلس عاملہ کے رکن نسیم اختر کر رہے تھے۔ جناب نسیم اختر کی قیادت والی وفد میں حافظ رضوان اللہ، ڈاکٹر تجم الحسین اور محمد حمید اللہ شامل تھے۔

اس موقع پر نسیم اختر نے ولی رحمانی سے کہا کہ ہماری تنظیم، قومی اساتذہ تنظیم بہار بھی اردو اور تعلیم کے حوالے سے بہت سارے خدمات انظام دے رہی ہے اگر آپ چاہیں تو بہار کے کمزور طبقہ کے بچوں کو امید گلوبل اسکول میں داخلہ کرانے کی ہم کوشش کریں گے

مزید گفتگو کے لئے جناب نسیم نے قومی اساتذہ تنظیم بہار کے سیکریٹری محمد تاج الدین کی جانب سے ایک مکتوب سونپ کر ان سے تنظیم کے اعلی عہدیداروں کے ساتھ میٹنگ کے لئے وقت مانگا۔

اس سلسلے میں جناب ولی رحمانی نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ کا استقبال ہے اور اگلے سیشن میں آپ رابطہ کر سکتے ہیں، تنظیم کے عہدیداروں کے ساتھ ملاقات کے لئے انہوں نے عیدالاضحی کے آس پاس کا وقت دیا ہے۔

امید گلوبل اسکول کے مینیجر شمش نوری نے داخلہ سے متعلق تمام انفارمیشن سے بر وقت باخبر کرانے کا نسیم اختر سے وعدہ کیا ہے۔

نسیم اختر نے جناب ولی رحمانی سے ملاقات کے بعد خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہماری خواہش ہے کہ قومی اساتذہ تنظیم بہار کے ذریعہ بہار کے پسماندہ و ضرورت مند بچوں کا داخلہ امید گلوبل اسکول میں ہو سکے تاکہ بہار کے مسلمانوں کا تعلیمی گراف اور زیادہ بڑھ سکے۔

اس موقع پر قومی اساتذہ تنظیم بہار کے ذریعہ چلائی جا رہی تحریک تحفظ اردو زبان و ادب کا بکلیٹ، اسٹیکر اور تحریک کے روح رواں و قومی اساتذہ تنظیم بہار کے ریاستی کنوینر محمد رفیع کی کتاب ‘ صد برگ ‘ کا تحفہ پیش کیا جسے جناب ولی رحمانی نے بخوشی قبول فرمایا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *