تریپورہ میں مسلم نوجوان کی موب لنچنگ

Spread the love

تریپورہ میں مسلم نوجوان کی موب لنچنگ

ملک میں مسلمانوں کے خلاف لنچنگ کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ تازہ ترین معاملہ تریپورہ کے سیپاہی جالا ضلع کا ہے۔

جہاں ایک 26 سالہ مسلم نوجوان کو مویشی چوری کے شک میں پیٹ پیٹ کر قتل کر دیا گیا۔ اس معاملے میں پولس کا کہنا ہے کہ سونامورا سب ڈویژن کے جترا پور تھانے کے تحت تارا پوکر کے رہنے والے لٹن میاں کا قتل کیا گیا تھا۔ ہم نے لیٹن میاں کے وحشیانہ قتل کے الزام میں دو افراد، سینتو دیب ناتھ (40) اور امل چندر داس (50) کو گرفتار کیا ہے

پولیس نے کہا کہ آئی پی سی کی متعلقہ دفعات 302 کے تحت (قتل) سمیت ایک کیس درج کیا گیا ہے۔

دراصل، کچھ ہندو ہجوم نے لٹن پر یہ الزام لگاتے ہوئے مارا پیٹا کہ وہ اسمگلنگ کے لیے گائے چرانے کے لیے گاؤں آیا تھا۔ پولیس نے کہا کہ انہیں حملہ آوروں کے الزامات کی حمایت کرنے کے لیے کوئی ثبوت نہیں ملا۔ وہاں پہنچ کر دیکھا کہ وہ شخص شدید زخمی ہے۔ ہم نے فوری کارروائی کی اور اسے مقامی اسپتال میں داخل کرایا۔

اس معاملے میں فوت شدہ لٹن میاں کے والد جمال میاں نے شکایت درج کی ہے جس کے بعد ملزموں کو گرفتار کیا گیا ہے

 

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *