پروفیسر فاروق احمد صدیقی کے اعزاز میں محفل اعتراف کا انعقاد قابل تحسین
پروفیسر فاروق احمد صدیقی کے اعزاز میں محفل اعتراف کا انعقاد قابل تحسین :
محمد رفیع
مظفر پور: (وجاہت، بشارت رفیع)
پروفیسر ڈاکٹر فاروق احمد صدیقی دور جدید کے ہوش مند و ترقی پسند ادیب، محقق و ناقد ہیں۔ ان کے کلام سے دل و دماغ میں تازگی محسوس ہوتی ہے۔ یہ باتیں قومی اساتذہ تنظیم بہار کے ریاستی کنوینر و آزاد صحافی محمد رفیع نے کہی ہے۔
جناب محمد رفیع نے مزید کہا کہ فاروق احمد صدیقی ایک باصلاحیت اور باکمال استاد ہیں۔ جناب رفیع نے پٹنہ کے اردو اکیڈمی میں کونسل ہند کے ذریعہ اعزاز دئے جانے،
ان کی خدمات کے اعتراف میں محفل اعتراف کا انعقاد ہونے پر جہاں ایک طرف پروفیسر موصوف کو مبارک باد پیش کیا ہے وہیں اردو کونسل ہند کے ناظم اعلی ڈاکٹر اسلم جاوداں، صدر شمائل نبی و تمام معاونین کو مبارکباد پیش کیا ہے۔
جناب رفیع نو دو باتیں کہیں، ایک یہ کہ پروفیسر فاروق احمد صدیقی اعزاز پانے کے حقدار تھے دوسرے اردو کونسل ہند نے ان کے اعزاز میں محفل اعتراف کا انعقاد کر کے بڑا کام کیا۔
پروفیسر صدیقی کا مظفر پور پر پہلا حق ہے اس اعتبار سے انہیں وہاں وہ اعزاز نہیں ملا لیکن مظفر پور کے دانش وران کو اسلم جاوداں نے جگایا ہے تو اس کا اثر بھی ہوگا، ان شاء اللہ۔
ایڈوکیٹ ڈاکٹر رضوان احمد اعجازی اس موقع پر اپنے استاد محترم پروفیسر فاروق احمد صدیقی کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں اور یہ کہتے ہیں کہ اردو خدمت ان کا شغل بن گیا ہے۔ اردو کی محفل کے وہ رونق ہیں اور ان سے اردو میں جان ہے۔
پروفیسر فاروق احمد صدیقی اور اردو کونسل ہند کے عہدیداروں کو قومی اساتذہ تنظیم بہار کے سیکریٹری محمد تاج الدین نے خصوصاً مبارک اد پیش کیا ہے اور امید ظاہر کی ہے کے مستقبل میں اسی طرح سے محفلیں سجتی سنورتی رہیں گی اور ہمارے بزرگوں کو اعزاز حاصل ہوتا رہے گا۔
مبارک باد پیش کرنے والوں میں سرپرست قومی اساتذہ تنظیم بہار عبدالحسیب، ریاستی صدر تاج العارفین، ریاستی مجلس عاملہ کے رکن محمد رضوان، ندیم انور، رضی احمد، نسیم اختر، محمد امان اللہ، محمد جاوید عالم، وقار عالم، ناظر اسرار عارفی، ضلعی صدر شمشاد احمد ساحل ، خازن محمد حماد و صبغت اللہ رحمانی وغیرہ شامل ہیں۔