Share This Post:
- عمرہ کی ادائیگی لمحہ بلمحہ دم بدم
- سرکار کے رویہ سے اردو آبادی میں شدید ناراضگی
زبانِ اردو کی دنیا میں دھوم ہو
شرپسندوں سے دوستی کیسی
خیر خواہوں سے دشمنی کیسی
مدح آقا سے ہوجو ہٹ کر کے
گنگناۓ تو نغمگی کیسی
ایک سے ایک ہیں یہاں بڑھ کر
اس زمانے میں سادگی کیسی
دل میں آہٹ سی ہو گئی تاری
بات مجھ سے وہ کہ گئی کیسی
دیر جاتے ہو بندگی کے لیے
اۓ جوانوں یہ بندگی کیسی
ذکر ان کا نہ ہو اگر جس میں
يار شاہی وہ شاعری کیسي
سبطین رضا شاہی
مجھ سے مت پوچھ ( نظم )