شہر میں قتل و دیگر جرائم کی وارداتیں روز کا معمول

Spread the love

پریس نوٹ : شہر میں قتل و دیگر جرائم کی وارداتیں روز کا معمول ! اس پر قابو پانا اشد ضروری : مولانا عبدالحفیظ اسلامی کا خطاب حیدراباد

اللہ تعالی کے نظر میں انسانی جان کی بہت زیادہ اہمیت ہے، کوئ شخص کسی مومن کو قتل کرتا ہے وہ اللہ تعالی کے نزدیک تمام دنیا کے برباد کر ڈالنے والے شخص سے بڑا مجرم ہے۔

ان خیالات کااظہار خطیب مسجد صالحہ قاسم  ہاشم آباد، مولانامحمد عبدالحفیظ اسلامی،معروف کالم نگاروصحافی نے کیا۔
انہوں نے کہا کہ اللہ کے ساتھ شرک کے بعد سب سے بڑا گناہ قتل نفس کا ارتکاب ہے۔

مولانا اسلامی انتہائی افسوس ظاہر کرتے ہوے کہا کہ ہمارے شہر میں پچھلے دنوں کئی ایک قتل کی دل دکھانے والی وارداتیں انجام دی گنیں جن میں ایک مقتول خاتون بھی شامل ہے۔ عمداً وقصداًکسی کوقتل کرنے والا اللہ کے سخت عذاب غضب اور لعنت کا اپنے کو مستحق بنالیتا ہے۔
جولوگ ایک دوسرے پر اسلحہ اٹھاتے، آپس میں خون خرابہ کرتے ہیں،فتنہ فساد پرپا کرتے ہوے دہشت پھیلاتے ہیں وہ نبی ﷺ کی نگاہ میں مسلمان نہیں۔

ہمارے شہر کو خون خرابہ و دیگر جرائم سے پاک کرنے اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی برقرار رکھنے فتنہ فساد،سنگین جرائم اور بستیوں ومحلوں میں آپسی جھگڑوں پر روک لگانے محکمہ پولیس کو حرکت میں آنا چاہیے اور مجرمین کو بلاکسی مذہب کا خیال کیے قانون وانصاف کے مطابق سزائیں دلای جائیں، یہ قانون کے رکھوالوں کا فرض عین اور نوع انسانی کی حقیقی خدمت ہے۔

مولانا نےکہا کہ قاتلوں وجرائم پیشہ لوگوں کی کسی بھی طرح سے ہمت افزائ نہیں کی جانی چاہیے۔

آخر میں انہوں والدین کو مشورہ دیتے ہوے اس بات کی تلقین فرمائ کہ اپنے بچوں کی تربیت پر خاص توجہ کریں،بری صحبت سے دور رکھنے کی کوشیش کرتے ہوے ان کے مستقبل کو تاریک ہونے سے بچائیں، اپنے آپ کو اور اپنے اہل وعیال کو برائیوں سے بچانا دنیا کی عزت اور آخرت بھلائی ہے۔

اندھیروں سے اجالے کی طر ف

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *