قرآنی نغمے سے گوجتی رہی علی حسن ساکی ناکہ ممبئی کی در و دیوار

Spread the love

قرآنی نغمے سے گوجتی رہی علی حسن ساکی ناکہ ممبئی کی در و دیوار

دارالعلوم علی حسن ممبئی کے ہونہار طالبان علوم نبویہ نے جہد مسلسل کے بعد قرآن مجید کو اپنے سینے میں محفوظ کر لیا اور اپنے اساتذہ کرام کو ایک بیٹھک میں پورا قرآن مجید سنا دیا


قابل مبارک باد ہیں اساتذۂ کرام جن لوگوں کی نگرانی میں ان بچوں نے یہ کمال کر دیکھایا اور ساتھ ہی ساتھ وہ تمام طلباے کرام جنہوں نے رات دن محنت کرکے قرآن کو حفظ کیا اور ایک نششت میں پورا قرآن مجید سنا دیا خصوصی طور پر ہمارے گاؤں کے
عزیزم حافظ محمد عمران ابن نور اسلام، مقام چکلا گھاٹ کشن گنج ، بہار کو بہت بہت مبارک ہو کہ اس نے ایک بیٹھک میں قرآن پاک سنانے کی سعادت حاصل کی۔

عزیزم حافظ محمد عمران ابن نور اسلام ہمارے گاوں چکلا کے وہ پہلے حافظ قرآن ہیں جنہوں نے ایک نششت میں پورا قرآن سنایا ہے ان کے اس کارنامے سے پورے گاوں میں خوشی کا ماحول ہے اور سبھی لوگ ان کے والدین کو مبارک باد پیش کر رہے ہیں

حدیث میں ہے حشر کے دن حافظ قرآن کے والدین کو سروں پر تاج رکھا جائے گا حافظ محمد عمران ابن نور اسلام اس کے مستحق ہوے

اللہ تعالیٰ ان کے سینے مزید کشادہ عطا فرماے اللہم اشرح صدرہ ویسر لہ امرہ آمین ثم آمین یارب العالمین بجاہ سید المرسلین صلی اللہ علیہ وسلم

دعا گو:۔

۔(مولانا) محمد اویس رضا قادری

۔(حافظ ) اظہار الحق رضوی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *