تحریک فروغ اسلام شاخ بھیونڈی کا سیرتِ مصطفی ﷺ کمپٹیشن کا کام یاب قدم
تحریک فروغ اسلام شاخ بھیونڈی کا سیرتِ مصطفی ﷺ کمپٹیشن کا کامیاب قدم ، جملہ منتظمین لائق مبارک باد
ہمارے معاشرے سے ہر برائی کا سد باب،آنے والی نسل کے مستقبل کا تحفظ سیرتِ مصطفٰی ﷺ سے ہی ممکن ہے۔
عقیل احمد فیضی ،، خادم تحریک فروغ اسلام
ہمیں سیرت نبی کی نسل نو کو یوں سکھانی ہے
کہ گستاخوں کے بچے جان دیں آقا کی عظمت پر
24 جنوری بروز اتوار کو اعلانات کے مطابق تحریک فروغ اسلام شاخ بھیونڈی کی جانب سے بڑے پیمانے پر سیرتِ مصطفٰی ﷺ کمپٹیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریباً 2500 بچے،جوان بوڑھے عوامی افراد نے شرکت کی حضرت مولانا عامر صاحب حضرت مفتی ساجد صاحب حضرت مولانا شمس الھدیٰ صاحب جناب عابد بوبڑے صاحب حضرت قاری آصف رضا برکاتی صاحب وغیرہ دیگر ذمہ داران نے مقابلہ کو کام یابی کے ساتھ اختتام پذیر ہونے کے بعد اپنی خوشیوں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں سب سے زیادہ اس بات کی خوشی ہے کہ سیرتِ طیبہ سے آگاہی اور اس کی ترویج و اشاعت کی ذمہ داری عام طور پر علما ہی سے منسلک سمجھی جاتی ہے
حالاں کہ سیرتِ پاک تو ہر کلمہ گو بلکہ پوری نوع انسانی کے لیے یکساں مفید ہے خواہ عام ہو یا خاص اسی لئے ہم نے اس مقابلہ کا اہتمام کیا الحمدللہ ہم کام یابی سے ہم کنار ہوئے مفتی ساجد صاحب قبلہ نے بتایا کہ مقابلہ میں ایک 79 سالہ خاتون کی شرکت نے ہمیں حیرت میں ڈال دیا مقابلہ کے وقت موجود علما و دانش وران نے اپنے تاثرات پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس مقابلہ میں عوام کی اتنی بڑی تعداد کی شرکت نے یہ بات ثابت کر دی کہ بہت جلد اس خلع کو بھر دیا جائے گا اور قوم مسلم کا ہر شخص بچہ بوڑھا جوان نظام مصطفیٰ ﷺ کا محافظ اور سیرتِ مصطفیٰ ﷺ کا مبلغ ہوگا۔
واضح رہے کہ تحریک فروغ اسلام کا قیام 2016 میں اولاد عثمان غنی حضرت قمر غنی عثمانی صاحب قبلہ حفظہ اللہ کے ذریعے اسی مقصد کے لئے ہوا تھا کہ ہمیں اپنی نبی کی عزت و عظمت کی حفاظت کے لیے اپنی غلامی کا ثبوت دینا ہے اور نسل نو کے مستقبل کو سیرت النبی ﷺ کی تعلیم سے مزین کرنا ہے جس کی پاداش میں انھیں پابند سلاسل کر دیا گیا ہے لیکن الحمدللہ ان کے عزم و حوصلے میں ذرہ برابر بھی فرق نہیں آیا ہے۔
دعا ہے اللہ تعالیٰ انہیں جلد رہائی عطا کرے اور ہمارے ملک میں عدل و انصاف کا بول بالا ہو اخیر میں یہ بھی ذکر کردوں جیسا کہ اعلان کیا گیا تھا کہ پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے خوش نصیب کو زیارت حرمین شریفین کا سفر تحفہ بطور نذرانہ اور بقیہ سو شرکاء کو قیمتی انعامات سے نوازا جائے گا، ان شاءاللہ بہت جلد تقسیم انعامات کی تقریب کی تاریخ کا اعلان کر دیا جائے گا۔
عقیل احمد فیضی
خادم تحریک فروغ اسلام الہند