شعبۂ حفظ کے ہونہار طالب علم محمد توصیف رضا برکاتی کی نمایاں کارکردگی

Spread the love

مدرسۃ المدینہ فیضان صدیق اکبر، اعظم گڑھ کے شعبۂ حفظ کے ہونہار طالب علم محمد توصیف رضا برکاتی کی نمایاں کارکردگی

اعظم گڑھ(پریس ریلیز)

اعظم گڑھ کے معروف تعلیمی ادارہ مدرسۃ المدینہ فیضان صدیق اکبر اعظم گڑھ کے علمی و دینی ترقیات کے جو چرچے ہیں، وہ کسی تعارف کے محتاج نہیں۔

یہاں کے ناظم حضرت مولانا اقبال حسین صاحب مصباحی کی رہنمائی اور محنتی اور لائق وفائق اساتذہ کے زیرتدریس شعبۂ حفظ قرآن کے طلبہ بہترین تربیت کے ذریعے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔

اسی سلسلے میں، مدرسہ کے ہونہار طالب علم عزیزم محمد توصیف رضا برکاتی، جو کہ معروف عالم دین وقلم کار ادیب شہیر حضرت مولانا محمد شمیم احمد صاحب نوری مصباحی ناظم تعلیمات دارالعلوم انوارمصطفیٰ سہلاؤشریف،باڑمیر، راجستھان کے صاحبزادے ہیں، نے تقریباً ایک مہینے کی قلیل مدت میں تیسواں پارہ مکمل مزید دوپارے یعنی مکمل تین پارے حفظ کرکے اپنی خداداد صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا ہے۔ ان کے اس شاندار آغاز نے ان کے اساتذہ، والدین، اور دیگر علمائے کرام کی توقعات کو مزید بڑھا دیا ہے۔

ایک سال کے اندر حافظ قرآن بننے کا عزم:حضرت مولانا اقبال حسین صاحب مصباحی نے محمد توصیف رضا کو ایک سال کے اندر حافظ قرآن بننے کا ہدف دیا ہے اور اس مقصد کے لیے انہیں مزید محنت اور لگن کے ساتھ حفظ قرآن کرنے کی نصیحت کی ہے۔

محمد توصیف نے بھی پختہ عزم کیا ہے کہ وہ اپنی تمام تر توجہ اور قوت کے ساتھ اس ہدف کو حاصل کریں گے۔مدرسہ کی شاندار تعلیمی و تربیتی نظام:مدرسۃ المدینہ کی عمدہ تعلیمی و تربیتی نظام کا ایک روشن پہلو یہ ہے کہ یہاں طلبہ کو نہ صرف قرآن مجید حفظ کرنے کی ترغیب دی جاتی ہے بلکہ ان کی اخلاقی، روحانی، اور ذہنی نشوونما کا بھی خصوصی خیال رکھا جاتا ہے۔ سخت ڈسپلن، محنتی اساتذہ، اور والدین و اساتذہ کے درمیان مربوط تعلق نے مدرسہ کو ایک مثالی تعلیمی ادارہ بنا دیا ہے۔

علماے کرام اور احباب کی دعائیں:محمد توصیف رضا برکاتی کی اس نمایاں کارکردگی پر علماے کرام اور حضرت مولانا محمد شمیم احمد صاحب نوری مصباحی کے احباب نے بھی مسرت کا اظہار کرتے ہوئے ان کے روشن مستقبل کے لیے خوب خوب دعائیں کی ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ محمد توصیف رضا جیسے ذہین اور محنتی طلبہ قوم و ملت کے لیے ایک انمول سرمایہ ہیں اور ان کی کام یابی یقینا مدرسۃ المدینہ کے تربیتی نظام اور ان کے اساتذہ کی انتھک محنت کا نتیجہ ہے۔محمد توصیف کے لیے دعا اور ترغیب:مولانا محمد شمیم احمد نوری مصباحی صاحب نے اپنے صاحبزادے کو عمدہ تربیت کے ساتھ مسلسل دعاؤں سے نوازا ہے اور انہیں دس مہینے کے اندر حفظ قرآن مکمل کرنے کی ترغیب دی ہے تاکہ وہ ایک ریکارڈ قائم کریں۔

ان شاء اللہ، مدرسہ کے اساتذہ کی محنت، والدین کی دعا، اور محمد توصیف رضا کی محنت کے سبب یہ ہدف ضرور پورا ہوگا۔آخر میں گزارش:مدرسۃ المدینہ فیضان صدیق اکبر اعظم گڑھ کے منتظمین اور اساتذہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ اس ادارے کو مزید ترقی عطا فرمائے اور محمد توصیف رضا برکاتی جیسے طلبہ کو دین اسلام کی سربلندی کا ذریعہ بنائے۔

آمین۔

مذکورہ اطلاع محمد توصیف رضا کے استاذ خاص اور مدرسۃ المدینہ کے شعبہ حفظ کے مدرس حضرت حافظ وقاری اصغر علی صاحب مصباحی عطاری نے پریس ریلیز کے ذریعہ دیا ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *