بھاگل پور ضلع میں محرم کا جلوس امن چین سے گزر گیا
بھاگل پور ضلع میں محرم کا جلوس امن چین سے گزر گیا
ہے ،پہلام بھی ہوچکا۔ صرف
نو گچھیا میں ایک معمولی واقعہ ہوا جس میں جلوس میں شامل کسی بچے نے معمولی پٹاخہ چھوڑا ،جس سے راستے میں بیٹھی ہوئی ایک بچی تھوڑی زخمی ہوئی۔ تھوڑی دیر کے لیے دو فرقہ کے بیچ میں کچھ معمولی کہا سنی اور تناؤ ہوا،
لیکن مقامی لوگوں کے تعاون سے پولیس انتظامیہ نے اس پر کنٹرول کر لیا ۔ بھاگل پور شہر میں 1989 فساد کے بعد سے شانتی سمیتی بنی اور اسکے کارکن ہر تیوہار کو امن چین سے منانے کے لیے متحرک رہتے ہیں۔ سنٹرل محرم کمیٹی کے چیئرمین ڈاکٹر فاروق علی صاحب
،(وائس چانسلر) کے ساتھ ساتھ کمیٹی کے سارے احباب قابل ستائش ہیں، شانتی سمیتی ،جس میں ،مجموعی طور پر یہاں کے مسلم ،غیر مسلم احباب اور سیول و پولیس انتظامیہ ، پوجا اور دیگر کمیٹیوں کے ممبران بھی شامل ہیں
کے ساتھ ساتھ مل جل کر اور سنٹرل محرم کمیٹی کی نگرانی میں محرم کا اکھاڑا دو تین دن تک شہر میں گشت پر رہا اور آج آخری روز پہلام چین و سکون اور اطمینان سے ہوا ہے اور جو باقی ہے وہ دیر رات یا کل اہل صبح تک پہلام ہو جاۓ گا۔
کل اتوار کو شیعہ برادران کا علم دن میں نکلے گا اور اس کا پہلام ہوگا . امید ہے کہ بالکل امن سکون کے ساتھ انجام پاۓ گا،ان شاءاللہ۔ اردو ایکشن کمیٹی بھاگل پور کے ضلع کنوینر حبیب مرشد خاں اور نائب کنوینر ڈاکٹر تبریز احمد،پرنسپل
،مسلم مائینوریٹی کالج،بھاگلپور نےخصوصی طور پر بہار کے وزیر اعلی اور نائب وزیر اعلی کے ساتھ ساتھ بھاگل پور کے تمام پولیس اور انتظامیہ ،ممبران شانتی سمیتی، سنٹرل محرم کمیٹی، سبھی اکھاڑوں کے سردار، خلیفہ اور خاص طور پر ضلع کے عوام کو مبارکباد دیتی ہے ۔
اسی طرح سے پورے بہار میں ہر تہوار پر ہم، امن چین بنائے رکھیں گے، خاص طور بھاگلپور میں تو بالکل امن اور شانتی ہوگی اور کسی طرح کا کوئی تفرقہ نہیں ہوگا۔ ہر معمولی تفرقہ کو ہم آپس میں سوجھ بوجھ سے دفع کر لیں گے۔
ایکشن کمیٹی،بھاگل پور کی جانب سے ایک بار پھر ضلع کنوینر خادم اردو حبیب مرشد خاں اور نائب کنوینر ڈاکٹر تبریز احمد نے اپنی نیک خواہشات بہار واسیوں کو دیا ہے اورحکومت بہار کو سخت انتظامات کے لیے شکریہ ادا کیا ہے۔ حبیب مرشد 993968547