للن سنگھ کے ساتھ رام ناتھ ٹھاکر کو وزیر بنا کر نتیش جی نے سوشل جسٹس کا ثبوت پیش کیا

Spread the love

للن سنگھ کے ساتھ رام ناتھ ٹھاکر کو وزیر بنا کر نتیش جی نے سوشل جسٹس کا ثبوت پیش کیا : احمد اشفاق کریم

کیبنیٹ میں ایک بھی مسلم کا نہ ہونا افسوس ناک، اس سلسلے میں نتیش کمار سے بات کرنے کا جناب کریم نے محمد رفیع کو دلایا بھروسہ

پٹنہ:  مرکزی حکومت میں جد یو کوٹہ سے للن سنگھ و رام ناتھ ٹھاکر کو وزیر بنائے جانے کا ڈاکٹر احمد اشفاق کریم نے خیر مقدم کیا ہے۔

سابق رکن آف راجیہ سبھا و چانسلر الکریم یونیورسٹی کٹیہار ڈاکٹر احمد اشفاق کریم نے للن سنگھ و رام ناتھ ٹھاکر کو وزیر بنائے جانے پر خوشی کا اظہار کیا ہے اور انہیں دلی مبارک باد پیش کی ہے۔

جناب کریم نے آزاد صحافی محمد رفیع سے کہا کہ وزیر اعلی بہار جناب نتیش کمار نے اس کے ذریعہ سوشل جسٹس کا ثبوت پیش کیا ہے۔

جناب نتیش کمار نے اس طرح عوام کو یہ پیغام دیا ہے کہ وہ سماج کے سبھی طبقوں کو ساتھ لے کر چلنے والے رہنما ہیں اور ہر کسی کو وہ سیاسی حصہ داری دینا چاہتے ہیں۔

خصوصی طور پر انہوں نے رام ناتھ ٹھاکر کو وزیر بنواکر جہاں ایک جانب بہار کے سیاسی رہنماؤں کے آئیڈیل کرپوری ٹھاکر کو خراج عقیدت پیش کیا ہے وہیں سماج کے تمام کمزور طبقوں و پسماندگان کو یہ پیغام دیا ہے کہ حکومت سازی میں وہ صرف ووٹ نہیں دیتے بلکہ انہیں حکومت میں حصہ داری بھی ملتی ہے۔

حالاں کہ جناب کریم نے محمد رفیع کے ایک سوال کے جواب میں کیبنیٹ میں ایک بھی مسلم نہیں ہونے پر افسوس ظاہر کیا اور کہا کہ اس کی کوئی صورت نکلے میں جناب نتیش کمار سے بات کروں گا۔ لیکن مسلمان بھی چوک جاتے ہیں

اگر کشن گنج سے ماسٹر مجاہد کو جتا دیتے تو شاید آج وہ کیبنیٹ میں ہماری رہ نمائی کرتے۔ جناب کریم نے یقین ظاہر کیا کہ وزیر اعلی بہار جناب نتیش کمار کی رہنمائی میں ہمارے دونوں وزراء للن سنگھ و رام ناتھ ٹھاکر بہتر کام کریں گے اور نتیش جی کے بہار میں ترقی کے ماڈل کو دلی میں نافذ کروانے میں کارگر ثابت ہوں گے تاکہ بہار کی طرح ہی پورے ملک کی ترقی ممکن ہو سکے۔

جناب کریم نے بہار کوٹے سے بننے والے تمام وزراء کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ بہار کے لیے یہ فخر کی بات ہے کہ 8 وزراء بہار سے ہیں جس سے یہ امید ظاہر ہوتی ہے کہ بہار کی ترقی میں اب مزید اضافہ ہوگا۔

ڈاکٹر احمد اشفاق کریم کو راجیہ سبھا نہیں بھیجنا مسلمانوں کے ساتھ مذاق وہ خاطر خواہ سلوک کے ہیں حق دار

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *