جدیوکی دعوت افطارمیں وزیراعلیٰ تیجسوی سمیت کئی رہ نما شریک
جدیوکی دعوت افطارمیں وزیراعلیٰ تیجسوی سمیت کئی رہ نما شریک
پٹنہ(ت ن س) وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے آج حج بھون میں جے ڈی یو کی طرف سے منعقدہ دعوت افطار میں شرکت کی۔ وزیر اعلیٰ کو اگلدستہ، ٹوپی اوردستار پیش کر کے ان کا خیرمقدم کیا گیا ۔
افطار کے بعد نماز ادا کی گئی ، وزیر اعلیٰ سمیت دعوت افطار میں شریک تمام روزہ داروں نے ریاست، سماج اور ملک میں امن و امان اور بھائی چارہ قائم رہنے کے لیے دعا کی۔ وزیراعلیٰ نے دعوت افطار میں شرکت کرنے والے مختلف جماعتوں کے رہ نماؤں کا خیرمقدم کیا۔
دعوت افطار میں راجدلیڈر تیجسوی یادو ، تیج پرتاپ یادو، بی جے پی کے لیڈر اور نائب وزیراعلیٰ تارکشورپرساد،بہارپردیش کانگریس صدر مدن موہن جھا سمیت دیگر جماعتوں کے لیڈران شریک ہوئے۔ وزیراعلیٰ نے سب کو ٹوپی اور رومال پہناکر ان کی عزت افزائی کی۔ سبھی رہنمائوں کی ایک ساتھ موجودگی نے ریاست میں خیرسگالی اور بھائی چارگی کا پیغام دیا۔
ایک ہفتہ کے اندریہ دوسرا موقع ہےجب وزیراعلیٰ نتیش کمار اور اپوزیشن لیڈرتیجسوی یادو دعوت افطارمیںایک ساتھ نظرآئے۔
اس سے قبل رابڑی دیوی کی رہائش گاہ پر وزیراعلیٰ نتیش کماراور تیجسوی یادو کی ملاقات ہوئی تھی۔ آج کی دعوت افطارمیں تیج پرتاپ یادوبھی شریک ہوئے ۔ اس دعوت افطارکے لیے راجد صدر لالوپرساد اور رابڑی دیوی کو بھی دعوت نامہ بھیجاگیاتھا۔
دعوت افطارمیں اس موقع پر نائب وزیر اعلیٰ تارکیشور پرساد، بہار قانون ساز کونسل کےکارگذار چیئرمین مسٹر اودھیش نارائن سنگھ، بہار اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر مسٹر مہیشور ہزاری،وزیر توانائی وجندر پرساد یادو، وزیر تعلیم وجے کمار چودھری، عمارت تعمیرات کے وزیر اشوک چودھری، آبی وسائل کے وزیر سنجے کمار جھا، دیہی ترقی کے وزیر شرون کمار
اقلیتی فلاح کے وزیر زما خان، شراب بندی، آب کاری اور رجسٹریشن کے وزیر سنیل کمار، دیہی امور کے وزیرجینت راج، ٹرانسپورٹ کی وزیر محترمہ شیلا کماری، جے ڈی یو کے قومی صدر اور ایم پی راجیو رنجن سنگھ عرف للن سنگھ، ممبرپارلیمنٹ رام ناتھ ٹھاکر، ایم پی دلال چندر گوسوامی، ایم پی شیلندر کمار
ایم پی چندریشور پرساد چندراونشی، ایم پی سنیل کمار پنٹو، قائد حزب اختلاف تیجسوی یادو، سابق وزیر اعلیٰ جیتن رام مانجھی، سابق وزیر و ایم ایل اے نند کشور یادو، ایم ایل اے تیج پرتاپ یادو
ایم ایل سی غلام غوث، ایم ایل سی سنجے کمار سنگھ عرف گاندھی جی، ایم ایل سی سچیدانند رائے، جے ڈی۔ یو کے ریاستی صدر امیش کشواہا، کانگریس کے سینئر لیڈر مدن موہن جھا، سابق ایم پی مناظر حسن
بہار ریاستی سنی وقف بورڈ کے چیئرمین ارشاد اللہ، بہار ریاستی شیعہ وقف بورڈ کے چیئرمین سید افضل عباس، جے ڈی یو اقلیتی سیل کے صدر سلیم پرویز،روز نامہ قومی تنظیم کے چیف ایڈیٹرایس ایم اشرف فرید، شیعہ وقف بورڈ کے سابق چیئرمین ارشادعلی آزاد، عبدالباقی صدیقی
ڈاکٹرتقی امام،جنتادل یو لیڈر سلمان اخترمسٹر، چیف سکریٹری عامرسبحانی سمیت دیگر معززین اور روزہ دار موجود تھے۔ واضح رہے کہ کچھ دن پہلے سی ایم نتیش کمار بھی آر جے ڈی کی طرف سے دی گئی دعوت افطارمیں شریک ہوئے تھے۔ تیجسوی یادو نے سی ایم نتیش کا پُر تپاک طریقے سے استقبال کیاتھا۔
آر جے ڈی کی افطار پارٹی میں شامل ہونے کے بعد وزیر اعلیٰ نتیش کمار کو لے کر کئی طرح کی قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں۔ جے ڈی یو چھوڑنے کے بعد نتیش کمار پانچ سال میں پہلی بار 10 سرکلر روڈ پہنچے تھے۔
لالو خاندان کے ساتھ افطار پارٹی میں شامل ہونے کے بعد وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے کہا تھا کہ سیاست اور افطار کو مکس نہیں کرنا چاہیے۔
انہوںنے کہاتھاکہ دعوت افطارمیں شرکت کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں ہے۔اس کے بعد وہ وزیر داخلہ امت شاہ کا استقبال کرنے پٹنہ ہوائی اڈے پر گئےتھے۔