قومی اساتذہ تنظیم نے یومِ اردو منانے کا لیا فیصلہ

Spread the love

قومی اساتذہ تنظیم نے یومِ اردو منانے کا لیا فیصلہ
وزیر زماں خان، احمد اشفاق کریم، الحاج محمد ارشاد اللہ،اشرف فرید و عبدالسلام انصاری وغیرہ ہوں گے زینت تقریب


مظفر پور:(وجاہت، بشارت رفیع)
قومی اساتذہ تنظیم بہار کی ایک اہم نشست آج منعقد ہوئی جس میں یہ فیصلہ لیا گیا کہ 10 جنوری یومِ اردو اور سالار اردو الحاج غلام سرور کے یومِ پیدائش کے موقع پر ایک تقریب منعقد ہوگی۔


ڈاکٹر احمد اشفاق کریم سابق ایم پی راجیہ سبھا مہمان خصوصی ہوں گے وہیں ریاستی وزیر اقلیتی امور جناب زماں خان شمع روشن کریں گے۔ تقریب کی زینت مہمانان ذی وقار الحاج محمد ارشاد اللہ، امتیاز احمد کریمی، اشرف فرید، عبدالسلام انصاری، ڈاکٹر ریحان غنی اور پروفیسر ڈاکٹر شکیل احمد قاسمی وغیرہ ہوں گے۔


یہ باتیں قومی اساتذہ تنظیم بہار کے ریاستی کنوینر محمد رفیع نے کہی ہیں۔ اس موقع پر پروگرام کی تفصیلات بیان کرتے ہوئے قومی اساتذہ تنظیم بہار کے صدر جناب تاج العارفین نے کہا کہ تقریب میں تنظیم کے ریاستی کنوینر محمد رفیع کے اردو کے مسائل اور حل سے متعلق لکھے مضمون کا مجموعہ ‘ صد برگ ‘ جسے سیکریٹری قومی اساتذہ تنظیم بہار محمد تاج الدین نے مرتب کیا ہے کا اجراء، اردو کی بیس بہا خدمات انجام دینے اور مختلف اردو تحریکوں کا حصہ رہنے والے شخصیات کو ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔


وہیں اس مبارک موقع پر پورے بہار میں تحریک ‘ تحفظ اردو زبان و ادب ‘ کی شروعات کی جائے گی۔ وہیں جناب رفیع نے کہا کہ آج کی اس نشست میں یہ فیصلہ لیا گیا ہے کہ جشن اردو کی تقریب پورے جوش وخروش کے ساتھ منائی جائے گی۔


مظفر پور کےعلاوہ بہار کے مختلف اضلاع سے محبان اردو تقریب میں شرکت فرمائیں گے۔ اس موقع پر سیکریٹری جناب محمد تاج الدین نے بہار کے تمام محبان اردو سے اپیل کی ہے کہ وہ 10 جنوری کو پٹنہ کے سنہا روڈ واقع بہار انڈسٹریز ایسوسی ایشن کے ہال میں بعد نماز جمعہ 2 بجے ضرور سے ضرور پہنچ کر اس تاریخی اور یادگاری تقریب کو کام یاب بنائیں۔


آج کی اس نشست کے شرکاء میں شامل ہیں ریاستی مجلس عاملہ قومی اساتذہ تنظیم بہار کے رکن محمد امان اللہ، محمد جاوید عالم، ضلعی سرپرست عبدالحسیب، ضلعی صدر شمشاد احمد ساحل، سیکریٹری آفتاب عالم، خازن محمد حماد، محمد شمشاد عالم، محمد علیم الدین، محمد منان، محمد شعیب، جمشید حسین، محمد اشرف، قمر اشرف اور محمد اعظم وغیرہ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *