قطب وقت حضرت خواجہ عبدالسلام نقشبندی کا عرس مبارک اختتام پذیر
قطب وقت حضرت خواجہ عبدالسلام نقشبندی کا عرس مبارک اختتام پذیر۔
آج مؤرخہ 9 ربیع الثانی 1444ھ مطابق 5 نومبر 2022ء بروز ہفتہ سے قطب وقت حضرت مولانا خواجہ عبدالسلام نقشبندی علیہ الرحمۃ و الرضوان کے عرس سلامی کا آغاز (گرام بہادر گنج شریف، پوسٹ سلطان پور دوست، تھانہ ڈلاری، تحصیل ٹھاکردوارہ، ضلع مرادآباد یوپی الہند) میں ہوا
اور بعد نماز عشا نعت و منقبت و تقریری پروگرام میں کثیر تعداد میں علماے کرام شریک رہے اورخصوصا نعت خواں حضرت قاری اعظم اقبال۔اور حضرت مولانا محمد ناظر القادری مصباحی، استاذ العلما حضرت علامہ مفتی محمد سلیم مصباحی بھگت پوری صاحب قبلہ مدظلہ العالی اور خطیب اہل سنت حضرت مولانا توصیف رضا سنبھلی کا خطاب ہو کر دعا پر اختتام پذیر ہوا۔ اور مؤرخہ 10 ربیع الثانی 1444ء مطابق 06 نومبر 2022ء بروز اتوار کو بعد نماز فجر قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا جس میں علماے کرام و مشائخ عظام اور عوام اہل سنت نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
بعدہ نعت و منقبت و تقاریری پروگرام شروع ہوا جس میں خاندان سلامی کے کئی حضرات نے نعت و منقبت اور تقریریں پیش کیں اور بعد میں حضرت مفتی محمد سلیم مصباحی بھگت پوری اور حضرت مولانا قاری سخاوت حسین مرادآبادی کی تقریریں ہوئیں۔
اور قطب وقت حضرت مولانا خواجہ عبدالسلام نقشبندی علیہ الرحمہ کی بارگاہ میں خیراج عقیدت پیش کیا۔ آخر میں حضرت مولانا محمد اسلم مصباحی بہادر گنجوی کی تقریر ہوئی اور بعدہ قل شریف ہوا اور شجرہ مبارکہ مولانا کلیم اشرف سلامی نے پڑھا اور حضرت مولانا محمد اسلم مصباحی بہادر گنجوی کی دعا پر عرس سلامی کا بڑی شان و شوکت سے اختتام پذیر ہوا۔
اور عرس سلامی میں شریک علماے کرام راقم الحروف محمد نفیس القادری امجدی مدیر اعلی سہ ماہی عرفان رضا مرادآباد۔ حضرت مولانا محمد عظمت رضا نعیمی،مولانا کلیم اشرف سلامی، مولانا وسیم سلامی،مفتی محمد مناظر حسین سلامی،مفتی محمد آصف مصباحی،مولانا محمد اسلم نعیمی ڈھکیاوی، مفتی آفتاب عالم، قاری فہیم الدین ناظم اعلی دار العلوم گلشن مصطفی اور اس ادارے کے اساتذہ مولانا اکبر علی مولانا محمد رضوان سلامی قاری محمد فرمان رضوی وغیرہ ،قاری محمد عمر صاحب۔ حضرت مولانا محمد زبیر سلامی،قاری محمد اشرف سلامی، اور خاندان سلامی کے جملہ حضرات موجود رہے۔
اللہ رب العزت جل جلالہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے صدقے میں ہم سب کو قطب وقت حضرت مولانا خواجہ عبدالسلام نقشبندی علیہ الرحمہ کے فیضان سے مالا مال فرمائے۔
آمین بجاہ سید المرسلین صلی اللہ علیہ وسلم ۔
از قلم: محمد نفیس القادری امجدی۔
مدیر اعلی سہ ماہی عرفان رضا مرادآباد۔
صدر المدرسین جامعہ قادریہ مدینۃ العلوم گلڑیامعافی مرادآباد،یوپی،الہند۔