محمد اسلام نے مظفر پور کا نام کیا روشن
محمد اسلام نے مظفر پور کا نام کیا روشن
قومی اساتذہ تنظیم مظفر پور کے صدر شمشاد احمد ساحل نے دی مبارک باد
مظفر پور، 5/دسمبر (وجاہت، بشارت رفیع)
مینا پور بلاک کے موتہھاں مال کے ایس ڈی ایم بنے محمد اسلام کو صبح انکے گھر پر قومی اساتذہ تنظیم مظفر پور کے ضلعی صدر شمشاد احمد ساحل نے پہنچ کر مٹھائی کھلائی اور تنظیم کے تمام عہدیداروں و اراکین کی جانب سے مبارک باد پیش کیا۔
جناب شمشاد احمد ساحل نے اس موقع پر بتایا کے محمد اسلام بہت ہی تیز اور ذہین ہے، اس نے بالو گھاٹ مظفر پور میں رہ کر ٹیوشن پڑھا کر سیلف اسٹڈی کے بوتے اتنی بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔
محمد اسلام کے والد محمد مرتضیٰ کپڑا سلائی کر محمد اسلام کو تعلیم دی اور اسے اس لائق بنایا کہ وہ ٹیوشن پڑھا کر افسر بن گیا۔
جناب شمشاد کے ساتھ ضلع پریشد 35 کے پارشد ہمانشو گپتا، دھرمپور پنچایت کے مکھیا رام شرےشٹھ راے، سرپنچ محمد ممتا ج، محمد حکیم وغیرہ بھی شامل تھے۔
اس موقع پر محمد اسلام کے والد کو مٹھائی کھلا کر شمشاد احمد ساحل نے کہا کہ آپ نے غربت میں تعلیم کا دیپ جلایا اور آپ کے لخت جگر محمد اسلام نے پورے علاقے کا نام روشن کر دیا جس سے پورا ضلع جگمگا رہا ہے۔