ثاقب انور و اقراء پرویز ہوئے رشتہ ازدواج سے منسلک

Spread the love

اسرائیل منصوری، سریش شرما، ویجیندر چودھری، قاری صہیب، محمد رفیع وغیرہ نے کی شرکت

مظفر پور ،13/ مارچ (وجاہت، بشارت رفیع) ایک شاندار شادی خانہ آبادی تقریب میں اقراء پرویز عرف ملکا اور ثاقب انور رضوی عرف رومی 12 دسمبر کی شب ایک دوسرے کے ہو گئے۔ نواب روڈ واقع رویال میریج ہال میں منعقد تقریب شادی خانہ آباد میں شہر کے تمام اہم سماجی ، سیاسی و ملی رہنماؤں نے شرکت کی۔

الحاج ماسٹر شفیع احمد (بھوتان، چومکھ ، بوچہاں) کے صاحبزادے انجینیئر ثاقب انور رضوی عرف رومی کا نکاح راجد رہنما اکبر علی پرویز عرف پرویز عالم (عائشہ منزل، تاج محل ساری شو روم کے پاس ماڑی پور مین روڈ) کی صاحبزادی انجینیئر اقراء پرویز عرف ملکا سے ہوئی۔

نکاح الحاج نورالحسن رضوی نے پڑھایا اس طرح یہ نو عرس جوڑا ازدواجی رشتہ سے منسلک ہو گئے۔ نوشہ کے بڑے بھائی سینیئر سیکنڈری اسکول سہلا ہتھوڑی، بوچہاں کے پرنسپل محمد طارق انور رضوی نے بتایا کہ نکاح کے اس مبارک موقع پر حکومت بہار میں وزیر اسرائیل منصوری، سابق وزیر سریش کمار شرما، رکن اسمبلی ویجیندر چودھری، امر کمار پاسوان، رکن قانون ساز اسمبلی بہار قاری صہیب، میئر نرملا ساہو، سابق ضلع تعلیمی افسر نوادا اختر سعید، مقصود انصاری، شمیم اختر

ایوان ادب کے صدر ڈاکٹر محمد مطیع الرحمن عزیز ، سینیئر سیٹیزن کے سیکریٹری قیصر عالم، قومی اساتذہ تنظیم بہار کے ریاستی صدر تاج العارفین، ریاستی کنوینر محمد رفیع، سیکریٹری محمد تاج الدین، رکن ریاستی مجلس عاملہ محمد رضوان، رضی احمد و نسیم اختر، محمد غفران، سابق ضلع پارشد محمد رضوان، ڈی این ہائی اسکول کے پرنسپل محمد قمرالزماں، اردو فورم کے صدر و جنرل سیکریٹری بہار ریاستی راشٹریہ جنتا دل محمد شبیر انصاری ، سیکریٹری و سابق ڈپٹی میئر سید ماجد حسین، مجلس عاملہ کے رکن و راجد مہانگر صدر رائی شاہد اقبال منا، ڈاکٹر قیام الدین مادھمک سکچھک سنگھ کے نائب ضلع صدر ڈاکٹر تنویر احمد، محمد عالی شان

محمد فیضان، عبدالرحمن، ثناءاللہ ہاشمی، شاہد رضا، حسنین کوثر، گوپی بلبھ، پرمود کمار، انجمن ترقی اردو کے ضلعی صدر و سینئر جدید رہنما پروفیسر شبیر احمد، انظار عالم ، انتظار الحق عرف تمنے، محمد فاروق ، محمد شمیم، ساماجک رہنما وسیع الحق رضوی، پروفیسر انجم کمالی صاحب، محمد تحسین عالم ، سارک انور رضوی وغیرہ نے شرکت کی۔ تمام شرکاء نے نو عرس جوڑے کو خوشی خوشی زندگی گزارنے کی دعا دی۔ نکاح کے بعد لوگوں نے نوشہ ، ان کے والد و بھائیوں کو مبارکباد پیش کیا اور تعام کے بعد لوگ رخصت ہوئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *