ظلم بڑھتا جارہا ہے نام نہاد سیکولر پارٹیاں چپی سادھے تماشا دیکھ رہی ہیں
ظلم بڑھتا جارہا ہے نام نہاد سیکولر پارٹیاں چپی سادھے تماشا دیکھ رہی ہیں
ہمارے مذہبی قائدین پر خاموشی یا پھر وحشت کا پہرہ ہے نہیں معلوم کب وہ بولیں گے بلڈوزنگ بابا انتہا پرست کارندے ہندوتوا آئڈیالوجی کے نفاذ کی خاطر آئے دن ہونے والے مسلم کش فسادات بڑھتے جارہے ہیں
مظلوم مجبور کی پکار اے ہمارے قائدین آپ کب ان مظالم کے تدارک کی ممکنہ تدابیر پیش فرمائیں گے
یاد رکھیں : پورے ملک میں جو اسلام دشمنی جسم و جان اور گھر مکان کے انہدامی کی جو آگ لگی ہے اگر آپ نے کوئی موثر اقدام نہیں کیا تو وہ آگ مدارس مساجد اور خانقاہوں کو جلاکر خاکستر کردیگی آثار یہی بتارہے ہیں
اور ان کا اول نشانہ یہی ہے اس لیے بھی کہ جس دن ہماری دینی مذہبی علامات وآثار کے مٹانے پر یہ پوری طرح کامیاب ہوگیے اس دن پھر ہمیں مٹانا بڑا آسان ہو جائے گا
اور سچ یہی ہے کہ اس کے بعد ہمارے زندہ رہنے نہ رہنے کا کوئی مطلب ہی نہیں ہوگا، اہل ثروت حریض دنیا جو اب تک محفوظ ہیں وہ بھی نوٹ کرلیں جب سارے کریں گے تو وہ کیا خاک بچیں گے
اس لیے اپنی دولت کا کچھ حصہ مدارس مساجد خانقاہ دیگر تمام دینی شعار آثار وعلامات اور اپنے مسلم بھائیوں بہنوں کو تحفظ فراہم کرنے کی غرض سے بھی خرچ کریں اور اپنے مذہبی قائدین کے ساتھ اٹھ کھڑے ہوں مزاحمت کے لیے جانی مالی ہردو تعاون کی ضرورت پڑتی ہے
درد دل
خدا را قائدین!
ہمارے رہنما!
ہمارے علماء!
ہمارے مشائخ!
جس قدر جلد ممکن ہو گلہ شکوہ مٹاکر ایک پلیٹ فارم میں آئیں اپنے عقائد ونظریات پر قائم رہتے ہوئے ممکن ہوتو بنام مسلم دیگر مکاتب فکر کے رہ نماوں سے بھی رابطہ کریں
اور ساتھ ہی میں سیکولر مزاج انصاف پسند غیر مسلم قائدین سے بھی تعلق استوار کریں اور اس انسانیت دشمن مسلم مخالف حکومت کے سامنے اپنی بیداری کا ثبوت دیں
لیکن لیکن لیکن سب سے پہلے اپنے دینی مدارس اور خانقاہوں سے مشورہ کریں پھر کوئی مثبت قدم اٹھائیں،
وﷲ اس نازک وقت میں خانقاہ درسگاہ دانشگاہ سے پیش قدمی ہوگی اور جو پہل کریگا یقیناً تاریخ میں وہی مجاہد غازی اور حقیقی قائد ہوگا
بس یہ کہ مسلمان بھی اس کے لیے مستعد رہیں کہ ہمارے قائد کا جو حکم ہوگا اس پر ہم سب حاضرہیں،
محب القادری نعیمی غفرلہ
Pingback: مرجائیں گے مگر جامعہ اشرفیہ کی اک اک اینٹ کی حفاظت کرکے دم لیں گے ⋆ الحاج سعید نوری
Pingback: جامعہ اشرفیہ مبارک پور ضلع اعظم گڑھ کے ڈائننگ ہال کی لکڑیوں پر لگی زبردست آگ ⋆
Pingback: بھاجپا کر رہی ہے چوبیس کی تیاری ⋆ اردو دنیا ⋆ تحریر : سید سرفراز احمد
Pingback: ماہ نورقتل کی روح فرسا داستان ⋆ اردو دنیا ⋆ صابر رضامحب القادری
Pingback: بھڑکتے ہوئے شعلوں میں بھاری تھا طلباے اشرفیہ کا حوصلہ و جذبہ ⋆ نور الہدیٰ مصباحی
Pingback: ملک کے موجودہ حالات میں تحریک ندوہ کے پیغام کو عام کرنا ⋆ اردو دنیا ⋆ پریس ریلیز
Pingback: یوپی کے یوگی اور مدارس اسلامیہ ⋆ اردو دنیا ⋆ از: مفتی محمد ثناء الہدیٰ قاسمی
Pingback: سفر حج میں شرعی احکام و ہدایات کا مکمل خیال رکھیں ⋆ اردو دنیا ⋆ مفتی محمد ثناء الہدی قاسمی