تعلیمی بیداری مہم ومحفل ذکر و تربیت شان و شوکت کے ساتھ اختتام پذیر

Spread the love

تعلیمی بیداری مہم ومحفل ذکر و تربیت شان و شوکت کے ساتھ اختتام پذیر

13/رجب المرجب 1444ھ مطابق 5 فروری 2023ء بروز اتوار دارالعلوم فیضانِ تاج الشریعہ میں بڑے پیمانے پر تعلیمی بیداری مہم کے نام سے کانفرنس کا انعقاد عمل میں آیا جس کی سرپرستی سید یونس باپو کھمبالیہ گجرات نے فرمائی ،پروگرام بعد نمازِ مغرب شروع ہو کر گیارہ بجے رات تک چلا پروگرام کی خصوصیت یہ تھی کہ مدرسے کے طلبہ نے شروع سے آخر تک نعت و منقبت وتقاریر پیش کی

عزیزم انعام الحق سلمہ نے کلام پاک سے محفل کا آغاز کیا ،اور احمد رضا سلمہ نے نعتیہ کلام خوب صورت آواز میں پیش کیا بعدہ یکے بعد دیگرے طلباے کرام نے مختلف زبانوں میں نعت و منقبت وتقاریر پیش کی۔

انگریزی زبان میں مندرجہ ذیل طلبہ نے تقاریر پیش کی

محمد ثقلین رضا سلمہ،محمد ہاشمی رضا سلمہ ، محمد دیان قادری سلمہ،محمد نیر رضا سلمہ، محمد غفران رضا سلمہ،محمد شمس تبریز سلمہ

اردو زبان میں مندرجہ ذیل طلبہ نے تقاریر کی شکل میں اپنے فن کا مظاہرہ کیا:

محمد رحمت رضا سلمہ،محمد ساحل رضا سلمہ،محمد منظر رضا سلمہ،محمد اشرف الحق سلمہ،محمد تسلیم رضا سلمہ

عربی زبان میں مندرجہ ذیل طلبہ نے اپنی صلاحیت کا مظاہرہ کیا:

گلاب بابو سلمہ،محمد اشرف علی سلمہ،محمد معظم رضا سلمہ،محمدانعام الحق سلمہ

ہندی زبان میں درج ذیل طلبہ نے تقاریر میں حصہ لیا:

محمد رضا سلمہ،محمد ارمان رضا سلمہ،محمداسد رضا سلمہ،محمدمشاہد رضا سلمہ

انگلش نعت محمد منظر رضا سلمہ نے پیش کیا

اردو نعت محمد مصطفیٰ رضا سلمہ،محمد اسد رضا سلمہ

عربی گروپ نعت محمد اسد رضا سلمہ

اس کے بعد باہر سے آئے ہوئے مہمانوں کے تأثرات کا سیشن رہا

اس بیچ البرکات ویلفئیر ایجوکیشن اینڈ ویلفیئر ٹرسٹ کے ڈائریکٹر دار العلوم فیضانِ تاج الشریعہ کے مہتمم مولانا شیر محمد مصباحی دام ظلہ العالی نے اپنا درد بھرا بیان لوگوں کے سامنے رکھا انھوں نے کہا ہمارا یہ ادارہ جو ابھی کرایا کے مکان میں چل رہا ہے یہ سب آپ سب کی تعاون کی برکت ہے،ساتھ ہی ادارے کے لیے دس کٹھہ زمین کی فراہمی کے لیے کن کن مشکلات کا سامنا کرنا پڑا وہ بیان سے باہر ہے ساری روداد انھوں نے مجمع عام میں رکھا جس کی وجہ سے مجمع میں سناٹا چھا گئی۔

اس کے بعد ٹرسٹ کے فاؤنڈر حضرت حافظ وقاری حسین صاحب جام نگر گجرات نے کہا یہ ادارہ جو البرکات ایجوکیشن اینڈ ویلفیئر ٹرسٹ کے زیر انتظام چل رہا ہے سبھی کا ہے، سب سے میری گذارش ہے کہ جس طرح کل تک آپ نے اس ادارے کو آگے بڑھانے میں مدد کی،دوبارہ درخواست کرتا ہوں کہ آئندہ بھی اس کا ضرور خیال رکھیں اس لیے کہ ابھی صرف زمین کی حصول یابی ہوئی ہے تعمیر وترقی کا کام آپ ہی لوگوں کے مدد سے ہونا ہے۔

اس کے بعد گجرات سے آئے ہوئے مہمان مولانا سید یونس باپو کھمبالیہ گجرات نے کہا اس ادارے کو میں نے صرف سنا تھا اب میں ماتھے کی نگاہوں سے دیکھ رہا ہوں، اس کے انتطامیہ کافی متحرک ہیں یہاں کے مدرسین وطلبہ سب باذوق ہیں، میں نے بھی اس کا تعاون کیا ہے، آپ سب کا بھی اخلاقی فریضہ بنتا ہے کہ اس کی تعمیر وترقی میں بھرپور حصہ لیں، تاکہ ادارہ آگے مزید ترقی کرے، موصوف بچّوں کے پروگرام سے کافی خوشی ظاہر کی اور دل کی آواز سے یہ کہا:

ابھی چھوٹا سا پودا ہے بڑا ہوگا تو پھل دے گا

ہماری قوم کے بچے ہوا کا رخ بدل دے گا

اس کے بعد علی گڑھ سے آئے ہوئے مہمان خصوصی، پیر طریقت ،شیخ ایصال سید نور عالم مصباحی پی ایچ ڈی علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی علمی ،فکری روحانیت پر مشتمل جامع گفتگو ہوئی انھوں نے کہا:

ہر زمانے میں دین کے کام میں سخی حضرات کے سخاوتوں کا اہم رول رہا ہے، حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کی سخاوت کا اندازہ لگائیے انھوں نے یک مشت اپنی دولت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی بارگاہ میں پیش کر دیے، اس کی قیمت آج کے حساب سے 26 کیلو گرام سونا ہوتا ہے جس کی موجودہ قیمت 14 کروڑ روپے ہوتی ہے

حضرت بلال حبشی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو پانچ اوقیہ میں خرید کر اسلام کی خاطر آزاد کیا، جس کی موجودہ قیمت تیس لاکھ ہوتی ہے ،انھوں نے مزید کہا کہ حضرت عبداللہ بن مبارک رحمۃ اللہ علیہ عالم دین کو بلا کر صدقہ و خیرات دیتے ان سے سبب پوچھا گیا آپ ایسا کیوں کرتے ہیں انھوں نے کہا اگر یہ عالم، علما اپنی روزی روٹی کمانے کے لیے وقت صرف کریں گے تو پھر دین کا کام کم ہوگا اور اگر انھیں روزی روٹی سے فارغ کر دیا جائے تو دین کا کام زیادہ سے زیادہ ہوگا

موصوف مکرم نے یہ بھی کہا کہ ہم اپنے مہمانوں کے لیے کس قدر خاطر داری کرتے ہیں ، جان لیجیے یہ ننھے منے بچے جو آپ کے سامنے ہیں یہ سب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے مہمان ہیں اسی طرح اس کی بھی خاطر داری کیجیے یہ اگر مدرسے میں ایک وقت بھی بھوکا رہا تو حشر میں سید المرسلین صلی اللہ علیہ وسلم کو کیا منہ دکھائیں گے ، اس کے بعد ٹرسٹ کی جانب سے مخصوص حضرات کو تحائف پیش کیے گئے پھر گلاب بابو سلمہ نے قصیدہ بردہ شریف پیش کیا، صلاۃ وسلام کے بعد اولاد رسول کی دعا پر محفل کا اختتام ہوا

اس پروگرام میں مندرجہ ذیل مشائخ عظام و علماے کرام حاضر تھے:

پیر طریقت ،شیخ ایصال سید نور عالم مصباحی علی گڑھ ،حضرت مولانا سید یونس باپو ناظم اعلیٰ دار العلوم انوار مدینہ کھمبالیہ گجرات،حضرت مولانا احمد رضا صاحب قبلہ صدر المدرسین دارالعلوم انوار مدینہ کھمبالیہ گجرات،حضرت مولانا شیر محمد مصباحی ڈائیریکٹر البرکات ویلفئیر ٹرسٹ،حافظ وقاری حسین صاحب جام نگر گجرات، مفتی رضوان احمد مصباحی ، مولانا اکرام الدین رضوی، قاری حسن منظر صاحب قبلہ،مولانا اویس رضا منظوری ،مولانا التمش رضا مصباحی ،مولانا اعجاز احمد مصباحی،مولانا صنوبر عالم مصباحی،مولانا شاہ جہاں مصباحی،مولانا نوشاد عالم ہدوی،مولانا عظیم الدین صاحب قبلہ،احمد رضا صاحب قبلہ

اس کے علاوہ البرکات ویلفئیر ٹرسٹ کے تحت چلنے والے مکاتب کے معلمین ائمہ حضرات بھی موجود تھے اور پروگرام کے بعد ائمہ مساجد کے درمیان کتابیں تقیسم کی گئی تاکہ وہ مساجد میں ان کتابوں سے درس دے سکے۔

پھر اس کے بعد باہر سے آئے ہوئے مہمانوں کے درمیان لنگر چشتی تقسیم کیا گیا…

طالب دعا: عمران عالم مصباحی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *