درجہ عالم و فاضل کا رزلٹ جلد شائع کرنے کی اٹھی مانگ
درجہ عالم و فاضل کا رزلٹ جلد شائع کرنے کی اٹھی مانگ وقت پر رزلٹ شائع ہوتا ہے تو بچے مختلف امتحانات کا پر کر سکیں گے فارم : محمد رفیع پٹنہ
قومی اساتذہ تنظیم بہار کے ریاستی کنوینر محمد رفیع نے وائس چانسلر، مولانا مظہر الحق عربی فارسی یونیورسٹی، پٹنہ
بہار کو ایک مکتوب بھیج کر درجہ عالم و فاضل 2024 کا رزلٹ شائع کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
جناب رفیع نے میڈیا کو بتایا کہ انہوں نے مسلم بیداری کارواں کے مظفر پور ضلع کے صدر جناب انور حسین کی تحقیق پر کہ درجہ عالم و فاضل کا رزلٹ کب شائع ہو رہا ہے
انہوں نے وائس چانسلر صاحب کو لکھا کہ بہت سارے کورسز و مقابلاتی امتحانات ہونے ہیں جس میں طلباء کو وقت پر رزلٹ کا ملنا بہت ضروری ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ معلوم ہو کہ ایس ٹی ای ٹی وغیرہ کا فارم بھرنے کا وقت بھی آیا چاہتا ہے۔
بی ایڈ سند یافتہ کے پاس اگر فاضل کی سند ہو گی تو وہ درجہ +2 کے استاد بننے کے اہل ہو سکتے ہیں۔
اس لیے وقت رہتے درجہ عالم و فاضل کا رزلٹ شائع ہو جاتا ہے تو طلباء کے حق میں ہوگا کہ وہ بھی مختلف امتحانات کا فارم بھرنے میں کامیاب ہوں گے۔
جناب رفیع نے قوم کے بچوں کے حق میں ترجیحی طور پر درجہ عالم و فاضل 2024 کا رزلٹ شائع کرنے کی پرزور مانگ کی ہے۔