شیوہر میں مولانا انتخاب قومی اساتذہ تنظیم کے صدر منتخب
شیوہر میں مولانا انتخاب قومی اساتذہ تنظیم کے صدر منتخب
شیوہر، فروری
شیوہر ضلع کے مدرسہ اسلامیہ فلاح المسلمین میں قومی اساتذہ تنظیم بہار کی ایک اہم نشست شمشاد احمد ساحل ضلع صدر مظفر پور کی موجودگی میں ہوئی۔
نشست کی صدارت جناب محمد غیاث الدین نے کی، نشست میں میں قومی اساتذہ تنظیم بہار کی ریاستی کمیٹی کی جانب سے سے نامزد نمائندہ شمشاد احمد ساحل ضلع صدر قومی اساتذہ تنظیم مظفر پور کی نگرانی میں شیوہر ضلع کمیٹی تشکیل پائی جس کی سفارش ریاستی کمیٹی کو بھیج دی گئی ہے تاکہ اس کو منظوري دی جا سکے۔
جناب شمشاد احمد ساحل ریاستی کنوینر محمد رفیع کی ہدایت پر شیوہر انتخاب کرانے پہنچے تھے۔ نو تشکیل کمیٹی کے عہدیداروں کی تفصیل اس طرح ہے
ضلع صدر – مولانا انتخاب عالم ندوی، جنرل سیکریٹری۔ محمد فضل الرحمان، سیکریٹری۔ محمد نعمت اللہ، میڈیا انچارج۔ محمد عارف منصوری، خزانچی۔ محمد صدام حسین خان، کنوینر۔ محمد عبدالمنان اور ریاستی کمیٹی کے لیے دو نمائندہ محمد مبشر عالم و محمد غیاث الدین کا انتخاب عمل میں آیا ہے۔
صدر مولانا انتخاب عالم ندوی کو یہ ہدایت دی گئی ہے کہ جلد از جلد کمیٹی کو پنچایت سطح تک مضبوط و مستحکم بنائیں اور ساتھ ہی تنظیم کے زیر اہتمام چل رہی تحریک تحفظ اردو زبان و ادب کے تحت بیداری مہم کو تیز بنائیں۔
نو تشکیل شدہ کمیٹی کے تمام عہدیداروں کو قومی اساتذہ تنظیم بہار کے عہدیداروں نے مبارکباد پیش کی ہے۔