دار العلوم فیضانِ تاج الشریعہ ٹھاکر گنج میں یومِ صدیق اکبر کا انعقاد

Spread the love

دار العلوم فیضانِ تاج الشریعہ ٹھاکر گنج میں یومِ صدیق اکبر کا انعقاد

22 جمادی الثانی 1444ھ مطابق 15 جنوری 2023 بروز اتوار بعد نمازِ عشا دار العلوم فیضانِ تاج الشریعہ میں یومِ صدیق اکبر کے نام سے ایک محفل منعقد ہوئی۔ عزیزم مشاہد رضا سلمہ نے محفل کی ابتدا کلامِ پاک سے کیا۔

بعدہ نعت و منقبت در شانِ سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ پیش کرنے کے لیے محمد اسد رضا سلمہ حاضر ہوئے اور انھوں نے بہت اچھے لب و لہجہ میں سامعین کو منقبت صدیق اکبر رضی اللہ عنہ سنا کر محظوظ کیا۔ پھر اس کے بعد ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کے فضائل و مناقب حدیث کی روشنی میں بیان کرنے کے لیے عزیزم شمس تبریز سلمہ آئے اور ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کے فضائل احادیث طیبہ کی روشنی میں بیان کرکے رخصت ہو گیے۔

پھر اس کے بعد شانِ صدیق اکبر بزبان واقعہ پیش کرنے کے لیے محمد تسلیم رضا سلمہ آئے اور حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کے زندگی کو واقعات کی روشنی میں پیش کیا۔

آخر میں مفتی عمران رضا مصباحی نے خلیفۂ اول امیرالمومنین حضرت سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی فضیلت پر مدلل ومفصل گفتگو فرمائی۔

آپ نے فرمایا کہ قرآن پاک سے اگر کسی کی صحابیت ثابت ہے تو وہ ذات ہے سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کی۔ آپ نے زمانہ جاہلیت میں بھی کبھی نہ شراب نوشی کی اور نہ خلاف اخلاق کوئی کام انجام دیا۔

آپ کی فضیلت اس لیے بھی ارفع و اعلیٰ ہے کہ آپ کو حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد بلا فصل خلیفہ تصدیق کیا گیا۔ اس امت میں سب سے افضل ہونے کا شرف آپ کو حاصل ہے۔ آپ سب سے زیادہ متقی و پرہیز گار تھے جو اللہ تعالیٰ کے قریب ہونے کی سب سے بڑی دلیل ہے

اللہ تعالیٰ ارشاد فرماتا ہے إِنَّ أَكۡرَمَكُمۡ عِندَ ٱللَّهِ أَتۡقَىٰكُمۡۚ بے شک تم میں سب سے زیادہ اللہ تعالیٰ کے نزدیک وہ ہے جو تم میں سب سے زیادہ تقوی والا ہے اور حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے بارے میں قرآن پاک میں ہے((وَسَیُجَنَّبُهَا ٱلۡأَتۡقَی ٱلَّذِی یُؤۡتِی مَالَهُۥ یَتَزَكَّىٰ)

[Surah Al-Layl 18 17]

حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی حیات میں آپ کو امامت کی اجازت دی جو آپ کی افضلیت کی جانب اشارہ تھا۔ آپ کی امتیازی خصوصیات میں سے یہ بھی ہے آپ خود صحابی، آپ کے والد بھی صحابی اور آپ کی آل بھی صحابی جو مرتبہ پورے صحابہ کرام میں کسی کو بھی حاصل نہیں ملا۔ صلاۃ وسلام پیش کیا گیا اور دعا پر محفل کا اختتام ہوا۔

طالب دعا:

محمد عمران عالم، خادم دار العلوم ہذا۔

One thought on “دار العلوم فیضانِ تاج الشریعہ ٹھاکر گنج میں یومِ صدیق اکبر کا انعقاد

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *