خانقاہ برکاتیہ مارہرہ شریف میں ترکی وسیریا کے مسلمانوں کے لیے خاص دعا کا اہتمام
خانقاہ برکاتیہ مارہرہ شریف میں ترکی وسیریا کے مسلمانوں کے لیے خاص دعا کا اہتمام
اِذَا زُلْزِلَتِ الْاَرْضُ زِلْزَالَهَاۙ ترجمہ: جب زمین تھرتھرا دی جائے گی جیسے اس کا تھرتھرانا طے ہے۔
جیسا کہ ہم سب جانتے ہیں ، کہ اس وقت ترکی ، سیریا (Syria) وغیرہ میں ، بڑا غم کا ماحول ہے ، ہر طرف تباہی ہی تباہی نظر آ رہی ہے ، چھوٹے چھوٹے بچے ، بڑی بڑی عمارتوں تلے دب کر رہ گئے ہیں ، یقیناً یہ منظر دیکھ کر رونا آتا ہے۔
اسی غم کے ماحول میں ،آج (9 فروری 2023ء) خانقاہ برکاتیہ (مارہرہ شریف) کے تحت چلنے والے ادارے جامعہ احسن البرکات ، کی اسمبلی میں ، شفیق العلما و الطلبا حضور رفیق ملت دامت برکاتہم العالیہ تشریف لائے اور ہم طلبہ کو ترکی کے مسلمانوں کے حالات ارشاد فرماتے ہوئے رو دیے ، اور فرمایا: “بیٹا! یہ غرور و گھمنڈ کس بات کا، یہ سب کچھ فنا ہو جائے گا اور باقی رہ جانے والی ذات بس اللہ کی ہے، یہ زمین و آسمان سب اس کے حکم کے تحت ہیں
۔”اور فرمایا: “آج سب کو معلوم ہے کہ ترکی وغیرہ میں کیسی تباہی مچی ہوئی ہے، چھوٹے چھوٹے بچے زیرو ٹیمپریچر (zero temperature) میں بغیر کپڑوں کے بڑی بڑی عمارتوں کے نیچے دبے ہوئے ہیں”اور پھر بڑی دردناک آواز میں فرمایا:
“ہم مالی اور جسمانی مدد تو نہیں کر سکتے لیکن ہم ایک طرح سے ان کی مدد کر سکتے ہیں، وہ اس طرح کہ ہم ان مسلمانوں کے لیے جو شہید ہو گئے ہیں ، ایصال ثواب کریں اور اللہ تعالیٰ سے دعا کریں کہ اللہ پاک ان کے گناہوں کو معاف فرمائے،اور تمام مسلمانوں پر رحم فرمائے، ان کی پریشانیوں کو دور فرمائے، پھر ہم طلبہ کو تاکیداً فرمایا:
“آپ جو کچھ پڑھیں (اور ظاہر ہے آپ اللہ اور اس کے رسول کا نام ہی پڑھو گے) تو اس کا ثواب ترکی وغیرہ میں زلزلے کے سبب شہید ہونے والے مسلمانوں کی ارواح کو بخش دینا۔”یہ اللہ کے نیک بندوں کی ہی شان ہوا کرتی ہے کہ دنیا میں جہاں کہیں بھی مسلمانوں پر پریشانیاں آتی ہیں تو ان کے دل پیچین ہو جاتے ہیں ، وہ اپنی ہر مجلس میں ان کے لیے دعا کرتے ہیں
اور ہم نے بھی یہی دیکھا ہے کہ جب بھی مسلمانوں پر کوئی بڑی مصیبت آئی ہے ، تو خانقاہ برکاتیہ (مارہرہ شریف) میں ،اس کے دفاع کے لیے دعائیں مانگی جاتی ہیں ، حضور رفیق ملت نے خود ارشاد فرمایا:
“آج اپنے مسلمان بھائیوں کی یہ حالت دیکھ کر دل بہت غمگین اور بیچین ہے ،اسی لیے آج دعا کا خاص اہتمام کیا گیا ہے،اور بیٹا آپ لوگ اپنی ہر نماز میں ان کے لیے دعائیں کرنا ، کہ اللہ تعالیٰ جلد از جلد مسلمانوں کو اس سے نجات عطا فرمائے آمین”
اور پھر ترکی ، سیریا (Syria) وغیرہ میں شہید ہونے والے مرحومین کے لیے خاص طور پر سورۂ فاتحہ و سورۂ اخلاص پڑھ کر ایصال ثواب کیا گیا۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ مولی تعالیٰ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی نعلین مبارک کے صدقے مسلمانوں کی مدد فرمائے اور جلد از جلد اس آفت سے نجات عطا فرمائے آمین یارب العالمین۔
محمدحسن رضا
جامعہ احسن البرکات مارہرہ شریف
Pingback: جامعہ احسن البرکات کی قلمی کہکشائیں ⋆ توفیق احسن برکاتی
Pingback: جامعہ احسن البرکات مارہرہ شریف کے دو فارغین کی اعلی تعلیم کے حصول کے لیے جامعۃ الازہر مصر روانگی