نئے ضابطہ سے اساتذہ میں شدید ناراضگی

Spread the love

نئے ضابطہ سے اساتذہ میں شدید ناراضگی

یہ اصولوں کی حکومت ہے، حکومت اصول بناتی ہے اور اس پر عمل نہیں کرتی : تاج العارفین

مستقبل کے فوری فیصلے کو یقینی بنانے کے لیے تمام تنظیمیں باہم مربوط ہو کر غیر معینہ مدت کی ہڑتال کا کرے اعلان

محمد رفیع

مظفر پور، 11 اپریل (وجاہت، بشارت رفیع) بہار ریاستی اسکول اساتذہ (تقرری، تبادلہ، تادیبی کاروائی اور سروس شرط) ضابطہ نامہ 2023 کو لے کر اساتذہ میں شدید ناراضگی ہے۔

قومی اساتذہ تنظیم بہار کے ریاستی کنوینر محمد رفیع نے کہا کہ وزیر اعلیٰ نتیش کمار، نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی یادو، وزیر تعلیم پروفیسر چندر شیکھر اور تعلیم کے چیف سکریٹری دیپک کمار سنگھ کو خط لکھ کر نئے ضابطہ میں ترمیم کر کے تمام اساتذہ کی سروس کو تحفظ فراہم کرنے کی مانگ کی ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ اساتذہ کو غیر مشروط طور پر بغیر کسی رکاوٹ کے ریاستی کارکن کا درجہ دینے اور اس کے مطابق تمام مراعات دینے کا مطالبہ بھی ہم نے کیا ہے۔

دوسری جانب قومی اساتذہ تنظم بہار کے ریاستی صدر تاج العارفین نے کہا کہ یہ اصولوں کی حکومت ہے، حکومت اصول بناتی ہے ان پر عمل نہیں کرتی، اپنے ہی اصولوں کا مذاق اڑاتی ہے۔ پہلے قاعدے پر عمل نہیں کیا جاتا اور دوسرا قاعدہ بن جاتا ہے

۔ 20 سال سے بہار میں نو بحال اساتذہ ہی تعلیم کا بوجھ اٹھا رہے ہیں، جسے وہ پوری جوابدہی کے ساتھ ادا کرتی آرہی ہے، اس کے بعد بھی حکومت ہمارے ساتھ سوتیلا سلوک کر رہی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ 2012 کے رولز کے مطابق آٹھ سال کی سروس کے بعد گریجویٹ پروموشن کا انتظام ہے

اس حوالے سے ہائی کورٹ کے حکم کے باوجود حکومت نے اس سمت میں کوئی کارروائی نہیں کی۔

جس کی وجہ سے متعلقہ توہین عدالت کے کیسز دہرائے گئے، اس کے باوجود حکومت اس معاملے میں غیر جوابدہ ہے۔

ریاستی کنوینر محمد رفیع نے یہ بھی کہا کہ اصل اساتذہ (پہلے سے بحال) کو تقرری کی تاریخ سے ہی تربیت یافتہ پے اسکیل اور وقت کے پابند ترقیاں دی جارہی ہیں، دوسری طرف حکومت NIOS کے تربیت یافتہ اساتذہ کو تربیت کی تاریخ میں ہی الجھا رہی ہے۔ حکومت کام کرنے والے اساتذہ کی عزت نہیں کرتی اور انہیں ذہنی اور مالی تشدد کا نشانہ بناتی ہے۔

حکومت کا مقصد تعلیمی ماحول کو غیر مستحکم کرنا ہے اور معیاری تعلیم کا جھوٹا نعرہ لگا کر اساتذہ کے خلاف معاشرے میں انتشار پیدا کرنا ہے۔

اس لیے وقت کا تقاضا ہے کہ مستقبل کے فوری فیصلے کو یقینی بنانے کے لیے تمام تنظیمیں باہم مربوط ہو کر غیر معینہ مدت کی ہڑتال کا اعلان کریں۔

ضابطہ کا مخالفت کرنے والوں میں قومی اساتذہ تنظیم بہار کے ریاستی سیکریٹری محمد تاج الدین ، ریاستی مجلس عاملہ کے رکن نسیم اختر ، رضی احمد ، محمد امان اللہ ، ناضر اسرار عارفی، محمد جاوید عالم ، وقار عالم، ضلع صدر شمشاد احمد ساحل ، سیکریٹری آفتاب عالم و خازن محمد حماد وغیرہ شامل ہیں۔

One thought on “نئے ضابطہ سے اساتذہ میں شدید ناراضگی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *