دار العلوم فیضانِ تاج الشریعہ میں عرس خواجہ غریب نواز علیہ الرحمہ کا اہتمام
تو جو لاکھوں نے پڑھا کلمہ تھا اس میں راز یہ پنہاتری صورت تھی قرآنی معین الدین اجمیری دار العلوم فیضانِ تاج الشریعہ میں عرس خواجہ غریب نواز علیہ الرحمہ کا اہتمام
۔6 رجب المرجب 1444ھ بمطابق 29 جنوری 2023ء بروز اتوار کو دار العلوم فیضانِ تاج الشریعہ میں چھٹی شریف کے موقعے سےبعد نمازِ فجر قرآن خوانی اور بعد نمازِ عشا حضور خواجہ غریب نواز علیہ الرحمہ کے عرس پاک کا اہتمام کیا گیا۔محفل کی ابتدا کلام پاک سے عزیزم اشرف علی سلمہ نے کی
بعدہ نعت رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا گلدستہ عزیزم احمد رضا سلمہ نے بہت ہی اچھے انداز میں پیش کیا،اس کے بعد دار العلوم ہذا کے ہونہار طالب علم محمد انعام الحق سلمہ نے حضرت خواجہ غریب نواز علیہ الرحمہ کی حیات پر مختصر اور جامع تقریر کیا۔
اس کے بعد عزیزم گلاب بابو سلمہ نے منقبت خواجہ غریب نوازپیش کیا، اس کے بعد عزیزم شمس تبریز سلمہ آئے اور کرامت خواجہ غریب نواز پیش روشنی ڈالی ۔آخر میں دار العلوم ہذا کے مشفق اور مربی استاذ مولانا اویس رضا منظری نے طلبہ کو قیمتی نصیحتوں سے نواز
انھوں نے کہا پیارے طالب علمو! آپ لوگ بہت خوش نصیب علم دین حاصل کر رہے ہیں ہمارے خواجہ غریب نواز علیہ الرحمہ کی زندگی کا مطالعہ کریں تو پتہ چلے گا کہ آپ نے کن کن ملکوں کا سفر علم دین حاصل کرنے کے لیے کیا مگر آپ علمی پیاس کو بجھانے کے لیے کبھی بغداد کا سفر کیا تو کبھی سمرقند بخارا کا ،کبھی عراق کا،پیارے طالب علمو! اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ انسان کو سب سے پہلے علم سے لیس ہونا چاہیے جو انسان کی کامیابی کا ضامن ہے۔جب حضرت خواجہ غریب نواز رحمۃ اللہ علیہ اپنے پیر و مرشد حضرت خواجہ عثمان ہارونی علیہ الرحمہ کے ساتھ حرمین شریفین کے سفر میں تھے تو حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی بارگاہ میں بھی حاضری ہوئی اور وہیں سے ہندوستان میں خدمت دین کا پروانہ آپ کو ملا
اور آپ نے اسی حکم کی بجا آوری کے لیے تشریف لائے اور آخری عمر تک یہیں کے ہو کے رہ گئے،تو پیارے بچو! جہاں تک ہو سکے محنت و لگن کے ساتھ پڑھیں اور خدمت دین کا جذبہ بھی اپنے اندر پیدا کریں تبھی علم حاصل کرنے کا صلہ کما حقہ آپ کو مل سکتا ہے
ساتھ ہی مولانا موصوف نے سارے بچوں کی حوصلہ افزائی بھی کی کہ جس طرح سے بھی بچوں نے اس پروگرام میں حصہ لیا اللہ تعالیٰ ان سب کے علم و عمل میں اور بھی برکت عطا فرمائے۔
اس موقع سے البرکات ویلفئیر ٹرسٹ کے ڈائریکٹر اور دار العلوم فیضانِ تاج الشریعہ کے مہتمم مولانا شیر محمد مصباحی نے بچوں سے وعظ و نصیحت فرمایا اور کہا کہ علم کے ساتھ ادب بھی ہو تو سونے پر سہاگہ آپ لوگ علم کے ساتھ ادب بھی حاصل کریں
اور اساتذہ کے ادب کو ہمیشہ ملحوظِ خاطر رکھیں تبھی علم کا حقیقی فائدہ آپ کو ملے گا، اس پروگرام میں دار العلوم کے طلبہ واساتذہ سبھی حضرات موجود تھے
طالب دعا: عمران عالم مصباحی
Pingback: خانقاہ برکاتیہ میں عرس غریب نواز شان و شوکت کے ساتھ منایا گیا ⋆ برکت علی برکاتی
Pingback: تعلیمی بیداری مہم ومحفل ذکر و تربیت شان و شوکت کے ساتھ اختتام پذیر ⋆