زمین رجسٹری پر لگی روک ہٹانے کے لیے وزیر اعلیٰ سے ملاقات

Spread the love

ہند و نیپال سرحد پر زیر تعمیر بورڈ روڈ سے کٹی ہوئی زمینوں کی رجسٹری پر لگی روک کو ہٹانے کے لئے ٹھا کر گنج کے سابق ایم ایل اے گوپال اگر وال نے وزیر اعلیٰ نتیش کمار سے ملاقات کی اور اس موضوع پر انہوں نے وزیر اعلیٰ کو پوری حالات سے واقف کرایا۔

اس سلسلے میں گو پال اگر وال نے وزیر اعلیٰ کو تحریری طور پر درخواست پیش کرنے کے بعد اس کی جانکاری مقامی صحافیوں کو بھی فراہم کراتے ہوئے کہا کہ سرحدی علاقے میں زیر تعمیر بور ڈر روڈ سے سٹی زمینوں کی رجسٹری پر روک لگی رہنے کی وجہ سے علاقے کے لوگوں میں پریشانی کا ماحول ہے۔

چوں کہ بیٹا بیٹیوں کی شادی کرانے سے لیکر بیماری کا علاج کرانے کے لئے زمین فروخت کے علاوہ اور کوئی دوسرا اپشن اس علاقے کے لوگوں کے پاس نہیں ہے۔

پھر و ہیں زمین پرجیسٹری پر روک لگی رہنے کی وجہ کر رجسٹری آفس کے ذریعے سرکار کو ملنے والی آمدنی میں روز بروز کمی آنے کی بات بھی بتاتے ہوئے سابق ایم ایل اے کو پال اگر وال نے کہا کہ بورڈر روڈ کے لیے زمین اکوائر برسوں پہلے ہی ہو چکا ہے

اور سڑک تعمیر کا کام بھی مکمل ہونے کو ہے لیکن زمین رجسٹری پر برسوں پہلے لگی روک کو ابھی تک نہیں ہٹائے جانے پر ایک طرف سرکار کو لاکھوں کا نقصان ہو رہا ہے تو دوسری طرف عام لوگوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے

گو پال اگر وال کے مطابق اس موضوع پر انہوں نے وزیر اعلی نتیش کمار سے رابطہ کر حالات سے واقف کرایا جس کے بعد وزیر اعلیٰ نے فوراً اس موضوع پر محکمہ روبینیوو اراضی اصلاحات کے سکریٹری کو معاملے کی مانیٹرنگ کر کے فوراً رجسٹری کھولوانے کی ہدایت جاری کی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *