مڈ ڈے میل میں انڈا کی جگہ سستا پھل مینو کے مطابق کھانا نہیں

Spread the love

مڈ ڈے میل میں انڈا کی جگہ سستا پھل مینو کے مطابق کھانا نہیں

مظفر پور، 3/ جون (وجاہت، بشارت رفیع)

اسکول میں جاری مڈ ڈے میل کے تحت بچوں کی صحت کے مد نظر ان میں غذائی کمی کی تکمیل کے لیے اسکولوں میں جمعہ کے دن انڈا دیا جانا ہے لیکن پچھلے ایک سال سے مظفرپور شہری حلقہ کے بچے انڈے سے محروم ہیں اور انہیں خراب قسم کا سستا پھل دیا جارہا ہے، کھانا بھی مینو کے مطابق نہیں ہوتا ہے

کئی بار مڈل اسکول نئی بازار کے مقامی لوگوں نے ہنگامہ بھی کیا لیکن اس کا کوئی اثر نہیں ہوا۔ اس سلسلے میں بچوں کے مفاد کے پیش نظر توجہ کی ضرورت ہے۔

یہ باتیں قومی اساتذہ تنظیم بہار کے سیکریٹری جناب محمد تاج الدین نے کہی ہے۔ انہوں نے مسلسل عوام و خواص کا دھیان اس طرف مبذول کرایا ہے، افسران سے بھی مڈ ڈے میل مہیا کرانے والی ایجنسی کے خلاف موبائل پر شکایت کی گئی ہے لیکن نتیجہ لا حاصل ہے۔

آج بھی قومی اساتذہ تنظیم بہار کے ریاستی کنوینر محمد رفیع نے غزائی معاملوں کے ضلع پروگرام افسر جناب اندر کمار کرن سے بات کی تو انہوں نے معاملے کے تحقیق کا یقین دلایا اور کہا کہ بچوں کو انڈا ہی دیا جانا ہے اگر بچے انڈا نہیں پسند کرتے ہیں تب انہیں کوئی موسمی پھل دی جانی چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں مڈ ڈے میل مہیا کرانے والی این جی او ” نو پریاس ” سے بات کرتا ہوں کہ وہ بچوں کو انڈا ہی دیں۔

اس کو بھی پڑھیں : علم سب سے بڑی دولت ہے اس سے ہم حقوق کو پہچانتے ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *