بانی رضا اکیڈمی کو قائد ملت ایوارڈ بہت مبارک

Spread the love

بانی رضا اکیڈمی کو قائد ملت ایوارڈ بہت مبارک بقول معین ملت ملعون وسیم رضوی عرف تیاگی جیسے گستاخوں کے خلاف بلند ہونے والی پہلی اور آخری اواز کا نام  سعید نوری ہے

ممبئی 22 اپر یل ( پریس نوٹ ): رضا اکیڈمی کے بانی جناب محمد سعید نوری کی شخصیت اپنے آپ میں طلسماتی درجہ رکھتی ہے۔

گذشتہ کئی دہائیوں سے فروغ علم واشاعت دین کے حوالے سے دین اسلام کی اور علماے کرام کی خدمت کر نے والی اس عظیم شخصیت نے اپنے خلوص اور للہیت کی بنیاد پر اپنی گونا گوں صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے .

قدرت نے آپ کو جو قائدانہ صلاحیت بخشی ہے آپ نے اس کے ذریعہ اپنی قوم وساج کی ہر طرح سے خدمت کی ہے

پھر وہ دینی ومسلکی معاملہ ہو یا مسلمانوں کو در پیش سیاسی سماجی یا قانونی مسائل سرابھارے ہوں

ہر موقع پر جناب سعید نوری نے اپنی قوم اپنے سماج اورا اپنی جماعت کی کام یاب قیادت کی ہے ۔

حال ہی میں یہود و ہنود کا آلہ کار بن کر اسلام دشمنی میں حد سے گزرنے والے بدنام زمانہ شخص ، گستاخ رسول ، ملعون وسیم رضوی عرف جیتندر تیاگی نے جو گستاخانہ کتاب شائع کی اور پورے ملک ہی نہیں بلکہ پوری دنیا کے مسلمانوں کو جو شد ید ذہنی وقلبی اذیت پہنچائی ہے

حقیقت کے آئینے میں اس کا جواب دینا ضروری تھا۔

یہی اصل کام تھا کہ محبوب خدا، پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات اقدس پر طعن وتشنیع کرنے والوں کے خلاف قانونی چارہ جوئی کرنے کے ساتھ ساتھ ایسے بدطینت افراد کی تحریری خباثت کا جواب تحریر سے دیا جاۓ ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *