مدرسہ محمدیہ سلفیہ ماری پور میں یوم آزادی پورے جوش و خروش سے منائی گئی
مدرسہ محمدیہ سلفیہ ماری پور میں یوم آزادی پورے جوش و خروش سے منائی گئی
مظفرپور : ( انور حسین )
مدرسہ محمدیہ سلفیہ ماری پور مظفر پور بہار ایک خوب صورت اقامتی ادارہ ہے جہاں بچوں کی دینی ، ذہنی ، فکری ، تربیت بہت ہی احسن طریقے سے لائق و فائق باصلاحیت اساتذہ کی نگرانی میں کی جاتی ہے۔
حفظ ناظرہ کے ساتھ ساتھ عربی اول تک کی بہترین تعلیم کا نظم ہاسٹل کی پوری سہولیات کی ساتھ دی جاتی ہے۔
آج 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر طلبہ نے تقاریر پیش کیا جو مختلف زبانوں میں تھیں ، جس میں فضیلۃ الشیخ حافظ شہنواز احمد سلفی حفظہ اللہ ، حافظ ابو الکلام سلفی حفظہ اللہ ، مولانا وصی ، ماسٹر حسن وغیرہ نے بچوں کو اپنی نگرانی میں اچھی تربیت کے ساتھ یوم آزادی پر پروگرام پیش کرنے کے لیےتیار کیا ۔
مدرسہ کے سیکرٹری جناب مشتاق صاحب نے جھنڈا تولن کیا اور نائب سیکریٹری جناب سرفراز صاحب بھی شامل رہے ساتھ میں لوگوں کی کافی تعداد زیادہ تھی ۔
اخیر میں ملک کی سلامتی کے لیے دعا کی گئی کہ اللہ ہمارے ملک اور ملک کے تمام مدارس کی حفاظت فرمائے اور ملک میں اخوت اور بھائی چارگی کی فضا ہمیشہ بنی رہے۔
ہندوستان کی آزادی اور علامہ فضلِ حق خیرآبادی
جنگ آزادی 1857ء کا روشن باب : قائد انقلاب علامہ فضل حق خیرآبادی
جنگ آزادی میں علماے کرام کی سرگرمیاں
جنگ آزادی میں مسلمانوں کی حصہ داری
مجاہد انقلاب حضرت مفتی عنایت احمد کاکوروی علیہ الرحمہ
جنگ آزادی میں مسلمانوں کی قربانیاں
دوچار سے دنیا واقف ہے گمنام نہ جانے کتنے ہیں