بزم اصفیا ہوئی سونی بس ایک آپ کے جانے سے

Spread the love

بزم اصفیا ہوئی سونی بس ایک آپ کے جانے سے

مفتی قاضی فضل رسول مصباحی
مولانا مقتدر رشیدی کے والد محترم حضرت علامہ عبد القادر رشیدی علیہ الرحمہ اس دارفانی سے کوچ کرگئے ،ہزاروں معتقدین ومتعلقین کو افسردہ چھوڑ کر راہی سوے جناں ہوۓ

حضرت ممدوح نمونۂ اسلاف،تلمیذ حضور ملک العلماتھے ،امتیازی طرز تدریس کے مالک ،انوکھی ونرالی خطابت کےحامل ،صوفیانہ وضع،قطع سے مزین رہتے تھے

ہمارے والد محترم اطال اللہ عمرہ ادھر کئی سال سے فرمایا کرتے تھے کہ “سیمانچل میں اب حضور ملک العلما کی درس گاہ کے تربیت یافتہ کی تثلیثی حیثیت ہی باحیات ہے

مولانا عبد الرشید صاحب بائسی بتہا،مولانا عبد القادر صاحب بائسی اور میں ناچیز (قاضی نور پرویز رشیدی)”مگر آج حضرت ممدوح کے وصال پر ملال سے اس خطئہ سیمانچل کی فرد فرید شخصیت حضور ملک العلما کے تلمیذ کی حیثیت سے مفتی قاضی نور پرویز رشیدی زید مجدہ ہی باحیات ہیں

یقینا حضرت علامہ عبد القادر رشیدی علیہ الرحمہ آج ہمارے درمیان نہیں ہیں ،بزم اصفیا سونی ہے بس ایک آپ کے جانے سے

لیکن آپ کی یادیں مدتوں ہمارے اذھان کی زینت بنی رہیں گی، مذکورہ باتیں ماہر اسلامیات دارالعلوم اہل سنت قادریہ سراج العلوم برگدہی مہراج گنج کے استاذ مفتی قاضی فضل رسول مصباحی نے پریس ریلیز میں بتائیں

انہوں نے یہ بھی کہا کہ مولانا مقتدر صاحب رشیدی کو اللہ تعالیٰ صبر و اجر کی دولت سے مالا مال فرمائے ،بقیۃ السلف مفتی قاضی نور پرویز رشیدی نے فرمایاکہ حضرت کے انتقال سے ان کے

فرزند مولانا مقتدر رشیدی کو سخت غم لاحق ہونا فطری امر ہے

والد کا وجود سایئہ شجر جیسا ہے جو اولاد کے لیے باعث سکون وقرار ہے ،آج اس نعمت عظمٰی سے محرومی مولانا موصوف کو بشدت محسوس ہوگی

مگر قضاۓ الہی کے حضور صبر و شکر ہی پر وعدئہ اجرو ثواب ہے اور اس کی امید بندگان خدا کو زیبا ہے اللہ سے دعا ہے کہ مرحوم کو لذت بہار جنت سے شاد کام کرے اور بشمول مولانا موصوف تمام متعلقین کو صبر و اجر مرحمت فرمائے

مولانا شیر محمد خان قادری پرنسپل دار العلوم اہل سنت قادریہ سراج العلوم برگدہی ،مہراج گنج ، مفتی قاضی فضل احمد مصباحی قاضئ شرع ضلع کٹیہار، مفتی قاضی شہید عالم رضوی استاذ جامعہ نوریہ بریلی شریف ،مفتی شمیم احمد نوری سہلاؤ شریف راجستھان،مولانا قاضی خطیب عالم مصباحی دار العلوم وارثیہ لکھنؤ، مولانا کاتب ذوالقرنین خان، مولانا عرفان احمد مصباحی ریسرچ اسکالر جامعہ ملیہ اسلامیہ دہلی،مولانا قاضی فضیل احمد سراجی

مفتی رضاءالمصطفی مصباحی،مولانا ابرار عالم مصباحی نائب صدر اصلاحی رویت ہلال کمیٹی سالماری کٹیہار ،مولانا معراج عالم خازن اصلاحی رویت ہلال کمیٹی سالماری کٹیہار،مفتی مبشر رضا ازہر ممبئ،مولانا عسجد رضا بائسی، ،ماسٹر قاضی ہدایت رسول

ماسٹرقاضی محب الرسول،ماسٹر شاکر علی اعظم نگر، مولانا امتیاز اعظم نگر،مولانا فضیل پرنسپل دارالعلوم حمیدیہ بھاؤ نگر بالوگنج،مفتی نوشاد عالم اعظم نگر،مولانا فیاض عالم مصباحی دارالعلوم محبوب یزدانی کچھوچھہ شریف، مولانا چراغ عالم سراجی،مولانا راغب حسین سراجی،مولاناقاضی مدثر علی سراجی

مولانا منظر الاسلام مدرسہ معین الاسلام ،ملک پور، مکھیا حسین اشرف اعظم نگر،مولانا محبوب البرکاتی، ماسٹر عمران احمد اشرفی اعظم نگر۔

مولانا حبیب الرحمن اشرفی کٹیہار ،مولانا حسیب الرحمن بنارس ،مولانا نوشاد عالم حنفی سوناپور،مولانا فداء المصطفی سراجی کے علاوہ درجنوں علما نے مرحوم کی مغفرت اور مکین جنت وپسماندگان کے صبر جمیل اور اجر جزیل کی دعا کی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *