یوپی میں مدارس کے اصل مقاصد کو ختم کرنے کی تیاری

Spread the love

یوپی میں مدارس کے اصل مقاصد کو ختم کرنے کی تیاری

لكھنو : اتر پردیش کی یوگی حکومت کے ذریعہ مدرسہ ماڈرنائزیشن کے نام پر لگا تار نئے نئے فیصلے لیے جارہے ہیں جن میں کچھ فیصلے ایسے ہیں جو مدارس کے اصل مقاصد کو ہی فوت کرنے والے ہیں ۔

تازہ ترین فیصلہ مدارس میں دی جارہی تعلیم میں دینی تعلیم کا حصہ  20 فیصد کرنے کا ہے جس سے کئی لوگ فکرمند ہیں۔

گزشتہ روز حکومت کی جانب سے یہ فیصلہ لیا گیا اور ساتھ ہی یہ بھی کہا گیا ہے کہ مدارس میں صرف ان اساتذہ کو ہی تقرری ملے گی جنھوں نے اترپردیش ٹی ای ٹی یعنی ٹیچیراہلیتی ٹیسٹ پاس کیا ہوگا۔

 

ریاستی حکومت کے فیصلے سے واضح ہے کہ جس طرح سرکاری اسکول میں ملازمت کرنے کے لیے ٹی ای ٹی پاس کرنا لازمی ہے، ٹھیک اسی طرح اب مدارس میں پڑھانے والے ٹیچرس کو بھی ٹی ای ٹی پاس کرنا ہوگا۔ حالاں کہ مدارس میں ابھی تک استاد بننے کے لیے حکومت کی جانب سے کوئی اہلیت طے نہیں تھی۔ مدارس اپنی طرف سے استاذ کے لیے اہلیت لے کرتے تھے اور ان کے پیش نظر دینی تعلیم سب سے زیادہ اہم رہتا تھا۔

حکومت کا کہنا ہے کہ اب مدارس میں نہ صرف دینی تعلیم بلکہ دنیاوی اور جدید تعلیم بھی مہیا کرائی جائے گی اس لیے ٹی ای ٹی پاس اساتذہ کی تقرری کا فیصلہ لیا گیا

دینی تعلیم کو کم کرنے کے بعد دیگر اسکولوں کی طرح انگریزی، ہندی، سائنس، ریاضی، سماجی سائنس جیسے موضوعات پڑھائے جائیں گے۔

حکومت اب مدارس میں دینی تعلیم کو محدود کر 20 فیصد کرنا چاہتی ہے، باقی 80 فیصد جدید تعلیم دی جائے گی۔ بتایا جاتا ہے کہ پہلے مدارس میں 80 فیصد دینی تعلیم اور 20 فیصد جدید تعلیم دی جاتی تھی۔ مدارس میں دینی تعلیم کو محدود کیے جانے کا بہت منفی اثر دیکھنے کو مل سکتا ہے ۔ دینی تعلیم میں بھی کئی شعبے ہوتے ہیں، اور یوگی حکومت کے تازہ  فیصلے سے مدارس کا نظام تعلیم بری طرح متاثر ہوگا۔

واضح رہے کہ یوپی میں مدرسہ ماڈرنائزیشن کے پیش نظر پہلے بھی کچھ اہم اقدام کیے گئے ہیں ۔ مدرسہ ایجوکیشن کو بہتر بنانے کے لیے یوپی مدرسہ ای لرنگ موبائل ایپ بھی لانچ کی گئی ہے ۔

مدارس میں ڈیجیٹلائزیشن کی جانب بڑھایا جا رہا ہے اور اس تعلق سے حکومت کی خوب تعریف بھی ہو رہی ہے۔ اس ایپ سے مدارس کے طلبا کے لیے بہت ہی آسانیاں پیدا ہوگئی ہیں۔ یو پی مدرسہ ای لرننگ ایپ پر طلبا رات کے وقت بھی کلاسز اٹینڈ کرسکیں گے۔ حالاں کہ مدارس میں دینی تعلیم کو محدود کیے جانے سے تعلق لیے گئے تازہ فیصلہ نے مسلم طبقہ کو فکر میں مبتلا کر دیا ہے۔

One thought on “یوپی میں مدارس کے اصل مقاصد کو ختم کرنے کی تیاری

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *