اساتذہ تقرری کا مکمل اختیار مدراس کی انتطامیہ کمیٹیوں کو

Spread the love

اساتذہ تقرری کا مکمل اختیار مدراس کی انتطامیہ کمیٹیوں کو ::  ڈاکٹر افتخار احمد جاوید

لکھنو ( انقلاب نیوز ) : مدارس میں نئے اساتذہ کی تقرری کے لیے ٹی ای ٹی کی طرح ایم ٹی ای ٹی میں کام یابی کی شرط بڑھاۓ جانے پر جاری چہ می گوئیوں کے درمیان اتر پردیش مدرسہ بورڈ کے چیئر مین ڈاکٹر افتخار احمد جاوید نے دعوئی کیا ہے کہ ایم ٹی ای ٹی کے نفاذ کے بعد بھی نئے اساتذہ کی تقرری کا مکمل اختیار مدارس کی انتظامیہ کمیٹیوں کے پاس ہی رہے گا۔ جلد ہی اس کا نفاذ ہوگا

اس خبر کو بھی پڑھیں ::   یوپی میں مدارس کے اصل مقاصد کو ختم کرنے کی تیاری 

لیکن اس سے قبل مدرسہ بورڈ کے دستورالعمل میں ترمیم کی ضرورت ہوگی جس پر غور وخوض جاری ہے۔

 اتر پردیش مدرسہ بورڈ کے چیئر مین ڈاکٹر افتخار احمد جاوید نے منگل کو ایک بیان جاری کرتے ہوۓ کہا کہ بورڈ کی جانب سے مدرسہ پر اہلیتی امتحان (ایم ٹی ای ٹی) کا انعقاد کیا جاۓ گا۔

 

اس سے قبل بورڈ کے دستورالعمل میں ترمیم کی ضرورت ہوگی جس کے لیے ذمہ داران مسلسل غور وخوش کر رہے ہیں۔ بورڈ کی آئندہ میٹنگ میں ترمیم کی تجویز پر بحث ہوگی ۔ منظوری کے بعد دستورالعمل کی ترمیم تجویز حکومت کے پاس روانہ کی جائے گی ۔ منظوری ملنے کے بعد ہی مدارس میں اساتذہ کی تقرری میں ایم ٹی ای ٹی کو نافذ کیا جاۓ گا۔

ڈاکٹر افتخار احمد جاوید نے بتایا کہ ایم ٹی ای ٹی کے نفاذ تک پہلے کی طرح ہی مدارس میں تقرریاں ہوتی رہیں گی۔

انہوں نے واضح طور پر یہ بات بھی کہی کہ اساتذہ کی تقرری کا اختیار پوری طرح سے مدرسہ انتظامیہ کمیٹی کا ہے جو آ کے بھی جاری رہے گا ۔

ایم ٹی ای ٹی کے نفاذ کے بعد ضروری اہلیت میں مذکورہ امتحان احمد جاوید میں کام یابی کو بھی شامل کر لیا جائے گا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ مذکورہ امتحان یو پی ٹی ای ٹی کی طرز پر ہی ہوگا لیکن ان دونوں کا آپس میں کوئی تعلق نہیں ہوگا۔

قابل ذکر ہے کہ جب سے مدارس میں اساتذہ کی تقرری کے سلسلہ میں ٹی ای ٹی کی طرح ایم ٹی ای ٹی میں کام یابی کولازی قرار دیئے جانے کی بات اٹھی ہے تبھی سے مدرسہ تعلیمی بورڈ سے منظور شدہ مدارس کے عہدیداران میں تشویش کا ماحول پایا جارہا ہے۔

 

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *