الیکشن ننتائج
الیکشن نتائج
از : صادق مصباحی
آج گجرات پر بھاجپا ہماچل پر کانگریس اور کل گزشتہ ایم سی ڈی پر عاپ نے قبضہ جمایا ،
دوسرے لفظوں میں یہ بھی کہ سکتے ہیں کہ عوام نے سب کو خوش ہونے کا موقع عنایت فرمایا۔
گجرات میں شام 6 بجے تک 182 میں سے 166 سیٹوں کے نتائج جاری ہو چکے ہیں۔ بی جے پی کو 142، کانگریس کو 15، عام آدمی پارٹی کو 5، سماج وادی پارٹی کو 1 سیٹ پر کامیابی حاصل کی ہے۔ تین آزاد امیدوار بھی جیتنے میں کامیاب ہوئے۔
کانگریس نے ہماچل پردیش میں بی جے پی سے اقتدار چھین لیا ہے، اب تک 68 میں سے 38 سیٹیں جیت کر دو سیٹوں پر برتری حاصل کی۔
گجرات اسمبلی انتخابات میں جہاں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) ریکارڈ توڑتی نظر آئی، وہیں ہماچل پردیش کے اسمبلی انتخابات میں اقتدار بدلنے کا رواج بدلتا دکھائی نہیں دیا۔
اس کے ساتھ ہی ہماچل پردیش کے انتخابی نتائج میں 61 سیٹوں کے نتائج کا اعلان کیا گیا ہے، جن میں سے 39 سیٹوں پر کانگریس اور 19 پر بی جے پی نے کامیابی حاصل کی ہے۔ یہاں بھی تین آزاد امیدوار کامیاب ہوئے ہیں۔
گجرات میں حلف برداری کی تقریب 12 دسمبر کو دوپہر 2 بجے ہوگی۔
ہماچل پردیش میں کانگریس پارٹی آپریشن لوٹس سے ڈری ہوئی ہے آگے۔
ذرائع کے مطابق کانگریس پارٹی نے اپنے ایم ایل ایز کو جیت کا سرٹیفکیٹ ملنے کے بعد چندی گڑھ جانے کو کہا ہے۔ وہاں سے کانگریس پارٹی انھیں راجستھان یا چھتیس گڑھ میں شفٹ کر سکتی ہے۔ تاکہ کسی بھی قسم کی ہارس ٹریڈنگ سے بچا جا سکے۔
ضمنی الیکشن میں کون کہاں سے جیتا؟
اتر پردیش کی مین پوری لوک سبھا سیٹ سے ایس پی کی ڈمپل یادو
اڈیشہ کی پدم پور اسمبلی سیٹ سے بی جے ڈی کی ورشا سنگھ بریہا۔
یوپی کی رام پور اسمبلی سیٹ سے بی جے پی کے آکاش سکسینہ
راجستھان کی سردارشہر اسمبلی سیٹ سے کانگریس کے انیل کمار شرما
یوپی کی کھتولی اسمبلی سیٹ سے آر ایل ڈی کے مدن بھیا بہار کی کنڈلی اسمبلی سیٹ سے بی جے پی کے کیدار پرساد گپتا
چھتیس گڑھ کی بھانوپرتاپور اسمبلی سیٹ سے کانگریس کی ساوتری منڈاوی