جامعہ امام احمد رضا باسنی میں رضائے مصطفے کانفرنس بحسن وخوبی اختتام پزیر

Spread the love

جامعہ امام احمد رضا باسنی میں رضائے مصطفے کانفرنس بحسن وخوبی اختتام پزیر

(ناگور/پریس ریلیز)

جماعت رضائے مصطفیٰ شاخ باسنی کے بینرتلے جامعہ امام احمد رضا باسنی ناگور شریف میں مفتی اعظم باسنی حضرت علامہ مفتی ولی محمد صاحب رضوی سربراہ اعلیٰ سنی تبلیغی جماعت باسنی کی سرپرستی میں 20 شعبان المعظم 1444ھ/13 مارچ 2023ء دوشنبہ کو “رضائے مصطفی کانفرنس” بموقع جشن دستار حفظ و ختم بخاری شریف کا انعقاد عمل میں آیا۔

جس میں ملک بھر سے عظیم دینی و ملی ہستیوں نے شرکت فرمائی، بالخصوص شہزادۂ حضور صدر الشریعہ حضرت علامہ و مولانا مفتی بہاء المصطفی صاحب، شیخ الحدیث جامعۃ الرضا بریلی شریف، نبیرۂ صدر الشریعہ حضرت مولانا نور العلیٰ صاحب،جامعہ صابرہ للبنات ،گوپی گنج بھدوہی ، حضرت علامہ و مولانا مفتی افضال صاحب، صدر شعبۂ افتا،مرکزی دار الافتا بریلی شریف،مصباح الفقہا حضرت علامہ مفتی محمدعالمگیر صاحب رضوی مصباحی،دارالعلوم اسحاقیہ جودھ پور،فخر صحافت حضرت مولانا مفتی فیاض صاحب ایڈیٹر ماہ نامہ” ماہ طیبہ” جودھ پور

ماہر علم و فن، بانئ مدارس کثیرہ حضرت علامہ و مولانا مفتی فخر الدین صاحب ناگ پور،سید قوم و ملت حضرت علامہ و مولانا سید محمد علی صاحب باسنی،حضرت علامہ ومولاناحافظ محمداکبر صاحب باسنی،حضرت علامہ مولانامحمدحنیف خان رضوی شیرانی آباد،‌ادیب شہیر حضرت مولانا مفتی شمیم احمد صاحب نوری مصباحی، ایڈیٹر “انوارمصطفیٰ میگزین” وناظم تعلیمات:دارالعلوم انوارمصطفیٰ سہلاؤ شریف، باڑمیر، حضرت مولانا مفتی محمد افضل حسین صاحب، جامعہ عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کولکاتاوصدر جماعت رضائے مصطفے کولکاتا

حضرت مولانا محمد الیاس صاحب کمہاری،خطیب مارواڑ حضرت مولانا ابوبکر صاحب باسنی، حضرت مولاناقاری نورمحمد صاحب رضوی جیسلمیر،حضرت قاری محمدآفتاب صاحب گوٹن،حضرت مولاناغلام رسول صاحب رضوی مکرانوی، ۔اور دیگر اکابرین اہل سنت کی تشریف آوری ہوئی۔

بعد نماز ظہر:

شہزادۂ حضور صدر الشریعہ حضرت علامہ و مولانا مفتی بہاء المصطفی صاحب کی زبان فیض ترجمان سے امام احمد رضا مسجد المعروف”گول مسجد باسنی” میں کلیۃ البنات فیضان امام احمد رضا سے فارغ ہونے والی بچیوں کا ختم بخاری شریف کا پروگرام ہوا۔

بچیاں نیچے انڈر گراؤنڈ میں تھیں اور اوپر پوری مسجد عاشقان مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم سے کھچا کھچ بھری تھی۔ اس وقت منبر رسول پر تمام اساتذہ جامعہ امام احمد رضا باسنی بھی موجود تھے۔ محفل کی ابتدا متعلم جامعہ امام احمد رضا محمد اویس رضا کی تلاوت سے ہوا ۔اس کے بعد کچھ ہونہار طلبہ نے ہدیۂ نعت و تقاریر پیش کیا،بعدہ حضرت علامہ و مولانا مفتی فخر الدین صاحب و حضرت مولانا نور العلیٰ صاحب کے بیانات ہوئے ۔

اور شہزادہ حضور صدر الشریعہ نے بخاری شریف کی آخری حدیث پاک کا درس انتہائی عالمانہ وفاضلانہ انداز میں دیا۔ یہ پروگرام عصر تک چلا۔ پھر بعد نماز عصر جامعہ امام احمد رضا میں زیارت تبرکات شریف کا پروگرام تھا اور ساتھ ہی حضور شہزادہ صدر الشریعہ ودیگر علما ومشائخ کے مقدس ہاتھوں جامعہ میں مفتی اعظم باسنی حضرت علامہ و مولانا مفتی ولی محمد صاحب رضوی سے منسوب “مفتی اعظم باسنی بلاک “کا سنگ بنیاد بھی رکھا گیا۔

بعد نماز عصر تمام شرکائے جلسہ کے لیے عمومی دعوت کا انتظام تھا۔اور عشاء کی نماز کے فوراً بعد رضائے مصطفے کانفرنس شروع ہوگئی۔ سبھی اساتذہ جامعہ اسٹیج پر تشریف لائے۔ پھر نظامت کے فرائض حضرت قاری سیف صاحب قبلہ اسماعیلی استاد جامعہ امام احمد رضا نے انجام دیے۔ بعدہ دوسرے طلبۂ جامعہ نے یہاں بھی اپنے فنون کا شان دار مظاہرہ کیا۔ اور جامعہ میں باہر سے تشریف لانے والے علمائے کرام نے اپنا اپنا تاثر پیش کیا۔

اس کے بعد حضور شیخ الجامعہ صوفی با صفا حضرت مولانا حافظ نصیر صاحب نے جماعت رضائے مصطفے باسنی کی سیکرٹری رپورٹ پڑھ کر سنائی، جس میں جماعت رضائے مصطفے باسنی کی دس سالہ کارکردگی اور خصوصا اس سال جماعت کے تحت ہونے والے تعلیمی سیاسی سماجی خدمات کو بیان کیا۔

اور جماعت کے متحرک وفعال اراکین کو توصیف نامہ پیش کرنے کے ساتھ ساتھ کچھ بہت ہی محنتی اور فنا فی الجماعۃ لوگوں کو انعام سے بھی نوازا گیا۔

پھر کتابی شکل میں طلبہ جامعہ امام احمد رضا کے مقالات کا مجموعہ بنام “پیام تاج الشریعہ” کا اجرا ہوا۔ مداح رسول صابر سورتی صاحب نے نعت و منقبت کے چند اشعار پڑھے۔ پھر مفتی افضال صاحب کا بیان ہوا جس میں حضرت نے نہایت ہی قیمتی علمی نکات بیان فرمائے۔

اور اس کے بعد خطیب اہل سنت، مصباح الفقہا حضرت علامہ و مولانا مفتی محمد عالمگیر صاحب مد ظلہ العالی اپنی تمام تر جلوہ سامانیوں کے ساتھ مائک پر تشریف فرما ہوئے اور انتہائی پر جوش،پر مغز ،ایمان افروز ،نصیحت آموز اور انتہائی بیش قیمت بیان سے سامعین کو محظوظ فرمایا۔

حضرت کا بیان رات کے تقریباً ایک بجے شروع ہوا۔ لیکن آپ کے بیان نے محفل میں جان ڈال دی ،سونے والوں کی آنکھوں سے نیند اڑ گئی۔ اور محفل میں ایسی گرمی محسوس کی گئی گویا محفل ابھی شروع ہوئی ہو۔اس کے بعد مولانا افضل حسین صاحب کولکاتا کا بھی بیان ہوا۔

اور دستار بندی کا پروگرام عمل میں آیا۔پھر حضور شہزادہ صدر الشریعہ علیہ الرحمہ کی دعاؤں کے ساتھ تقریباً دو بجے یہ حسین جلسہ اختتام پذیر ہوا۔ ماشاءاللہ یہ جلسہ بہت کام یاب اور نفع بخش رہا ۔

اللہ عزوجل اس جلسے کے نفع کو اور عام فرماے اور جماعت رضاے مصطفے وجامعہ امام احمد رضا باسنی کو خوب خوب ترقیاں عطا فرمائے ۔آمین

رپورٹ:محمد بدرالدین رضوی مصباحی

خادم التدریس:جامعہ امام احمدرضا،کمہاری روڈ، تاج الشریعہ نگر،باسنی، ناگورشریف(راجستھان)

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *