سپریم کورٹ گیان وا پی مسجد کے احاطے میں پوجا کی عرضی پر سماعت کے لیے رضا مند

Spread the love

سپریم کورٹ گیان وا پی مسجد کے احاطے میں پوجا کی عرضی پر سماعت کے لیے رضا مند

نئی دہلی ،18 جولائی (یو این آئی) سپریم کورٹ بنارس کے کاشی وشوناتھ مندر سے متصل واقع گیان وایی مسجد کمپلیکس میں مبینہ طور پر پائے جانے والے شیولنگ کی پوجا کرنے کی اجازت طلب کرنے کی عرضی پر سماعت کرے گا۔

چیف جسٹس این، وی، رمن کی سر براہی والی بینچ نے پیر کے روز خصوصی ذکر کے دوران ایڈوکیٹ وشنو شکر بین کی جلد سماعت کی عرضی کو قبول کرتے ہوئے کہا کہ وہ 21 جولائی کو اس درخواست پر سماعت کرے گی۔

سپریم کورٹ میں سماعت کے دوران وشنو شکر مین نے کہا کہ عربی میں گیان وا پی مسجد کمپلیکس کے اندر پائے جانے والے” شیولنگ کی پوجا اور درشن کے علاوہ آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا(اے ایس آئی) کو گراؤنڈ پینیٹریٹنگ ریڈار (جی پی آر) سروے اور کاربن ڈیٹنگ کرنے کی ہدایت دینے کی درخواست بھی کی گئی ہے۔

بنچ سے 21 جولائی کو اس معاملے کو سماعت کے لیے درج فہرست کرنے کی اپیل کرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ سروے کو چیلنج کرنے والی مسلم فریق کی اپیل کی سماعت بنارس کی ضلع عدالت میں 21 جولائی کو ہوتی ہے۔

اس کے بعد، عدالت اعظمیٰ نے 21 جولائی کو اس معاملے کو سماعت کے لیے درج فہرست کرنے کی مسٹرجین کی درخواست کو قبول کر لیا۔

اس سے قبل عدالت علی نے 20 مئی کو ہندو فریق کی جانب سے گیان واپی مسجد میں پوجا کرنے کی اجازت مانگنے والی درخواست کی کاروائی بنارس کے ڈسٹرکٹ جج کو منتقل کر دی تھی ۔

تاہم سپریم کورٹ نے 17 مئی کو اپنے عبوری حکم نامے میں شیولنگ کے تحفظ کی ہدایت دی تھی۔

نیز مسلمانوں کو اگلے 8 ہفتوں تک نماز ادا کرنے کا نظام جاری رکھنے کا حکم دیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *