ملک میں اگلی بار ای مردم شماری ہوگی
ملک میں اگلی بار ای مردم شماری ہوگی :امیت شاہ
(بشکریہ قومی تنظیم،پٹنہ) گوہاٹی( ایجنسیاں) مرکزی وزیر داخلہ شاہ نے کہا ہےکہ اگلی بار ملک میں ای-مردم شماری ہوگی۔ یہ مردم شماری صد فیصد صحیح ہوگی ۔
وزیرداخلہ کامروپ ضلع کے ہیڈکوارٹر امینگاؤں میں ڈائریکٹوریٹ آف سینسس آپریشنز (آسام) کی عمارت کا افتتاح کرنے کے بعد اجتماع سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ مردم شماری کئی پہلوؤں کی وجہ سے ضروری ہے۔
یہ آسام جیسی ریاستوں کے لیے اور بھی اہم ہے جو آبادی کے لحاظ سے حساس ہیں۔مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے پیر کو کہا کہ اگلی ای -مردم شماری کی بنیاد پر اگلے 25 سالوں کیلئے ملک کے ترقیاتی منصوبےبنائے جائیں گے۔
اس سے متعلق سافٹ ویئر کے لانچ ہونے کے بعد میں اور میرا خاندان کے لوگ سب سے پہلے آن لائن تفصیلات بھریں گے۔مرکزی وزیر داخلہ (امیت شاہ) نے یہ بھی بتایا کہ پیدائش اور موت کے رجسٹر کو مردم شماری سے منسلک کیا جائے گا۔ ہر پیدائش اور موت کو سال 2024 تک رجسٹر کیا جائے گا یعنی ہماری مردم شماری خود بخود اَپ ڈیٹ ہو جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ مردم شماری پالیسی سازی میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ صرف مردم شماری ہی بتا سکتی ہے کہ ایس سی اور ایس ٹی کا کیا حال ہے۔
پہاڑوں، شہروں اور دیہاتوں کے لوگوں کی طرز زندگی کیسی ہے؟
مسٹر شاہ نے کہاکہ سات سال پہلے شمال مشرقی خطے میں تشدد کی سیاست چلتی تھی۔
ہم اقتدار میں آئے اور ہم نے کئی امن معاہدوں پر دستخط کیے جس کے بعد نو ہزار سے زائد عسکریت پسند ہتھیار ڈال کر معاشرے کے مرکزی دھارے میں شامل ہو گیے
انہوں نے کہا کہ مرکز اور ریاست کی بی جے پی حکومت نے خطے سے دہشت گردی کے خاتمے کے اپنے وعدے پر عمل کیا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ 2020 میں مرکز نے بہت کم وقت میں نیشنل ڈیموکریٹک فرنٹ آف بوڈولینڈ (این ڈی ایف بی) اور مرکز کے درمیان بوڈو امن معاہدے کے 90 فیصد سے زیادہ وعدوں کو پورا کیا ہے ۔ انہوں نے بوڈو لوگوں کو ان کی سماجی، ثقافتی، لسانی اور نسلی شناخت کے تحفظ کا یقین دلایا۔
مرکزی وزیر نے کہا کہ مرکزی اور ریاستی حکومتیں بی ٹی آر خطے کی مجموعی ترقی کے لیے مل کر کام کر رہی ہیں اور مرکز نے پہلے ہی بوڈو علاقائی خطے کی ترقی کے لیے 1500 کروڑ روپے کے خصوصی پیکیج کو منظوری دے دی ہے ۔
خود کفیل ہندوستان کے مسئلہ پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے آسام کے قبائلی علاقوں میں مقامی لوگوں سے بڑے پیمانے پر شہد کی پیداوار کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے ملک کو خود کفیل بنانے کے لیے کھادی مصنوعات کو فروغ دینے کی بھی اپیل کی۔
Pingback: دہلی کی تین منزلہ عمارت میں لگی بھانک آگ ⋆ اردو دنیا ⋆ رپورٹ