عمرہ سیزن کے لیے ای ویزا کی شروعات
حرمین شریفین کی زیارت کو آسان بنانے کے لیے ای ویزا کی شروعات
مکہ (ایجنسی) سعودی عرب میں وزارت حج اور عمرہ نے عمرہ کی ادائیگی کے لیے الیکٹرانک ویزا کے اجراء کے آغاز کا اعلان کیا ہے۔
سعودی عرب کی وزارت حج اور عمرہ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ای ویزا کے اجرا کا مقصد دنیا کے مسلمانوں کو عمرہ کی ادائیگی کی سعادت کے لیے زیادہ معیاری سہولتیں فراہم کرنا اور مملکت کے ۲۰۳۰ ء کے اہداف کے حصول کی طرف پیش رفت کرنا ہے۔
وزارت نے وضاحت کی کہ نسک پلیٹ فارم کے ذریعہ الیکٹرانک ویزا جاری کرنے کے لیے درخواستیں جمع کروانے کی خاطر ویب پورٹل کو استعمال کرنا ہوگا۔ تاہم عمرہ کی ادائیگی کے لیے یہ درخواستیں محرم سعودی ۱۴۴۵ھ کے بعد کے ایام کے لیے دی جا سکتی ہیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ نسک پلیٹ فارم سے پوری دنیا کے مسلمانوں کی مکہ اور مدینہ کی رہائش اور زیارت کی آسانی اور سہولت کے لیے خدمات انجام دے رہی ہے
سعودی پریس ایجنسی ایس پی ائے کے مطابق وزارت حج نے کئی زبانوں میں معلومات اور انٹرایکٹو نقشوں کے ایک پیکیج کے علاوہ رہائش اور نقل و حمل کی خدمات فراہم کی ہیں۔ یہ بات قابل غور ہے کہ
کیا تھا کہ خلیج تعاون کونسل کے رکن ممالک میں رہائش پذیر ہیں ویزہ رکھنے والے مسلمان اور امریکہ اور برطانیہ میں مقیم مسلمان مملکت کے وزٹ ویزا پر عمرہ کی سعادت حاصل کر سکتے ہیں۔ انہیں عمرہ کی سعادت کے لیے نسک پلیٹ فارم سے اپلائی کرنا ہوگا۔