قومی اساتذہ تنظیم کی کوشش پر محکمۂ تعلیم نے اردو اسکولوں کے وجود کا رکھا خیال
قومی اساتذہ تنظیم کی کوشش پر محکمۂ تعلیم نے اردو اسکولوں کے وجود کا رکھا خیال
وزیر اعلی، نائب وزیر اعلی، وزیر تعلیم و عبدالسلام انصاری کا محمد رفیع نے شکریہ ادا کیا بی ایم سی مکتب و دیگر اردو اسکولوں کے وجود کے بچانے کے لیے محمد رفیع نے نتیش کمار، عامر سبحانی، ریاض الحق و قاری سہیب کو لکھا خط
مظفر پور، 8/ نومبر (وجاہت، بشارت رفیع)
عرسہ سے اسکولوں کے ضم کا معاملہ سرخیوں میں رہا ہے۔
مظفر پور ضلع کے ویسے اسکولوں کو ضم کر دیا گیا ہے جو دو یا دو سے زیادہ اسکول ایک ہی کیمپس میں چل رہے تھے۔ قومی اساتذہ تنظیم بہار اردو اسکولوں کے وجود کو بچانے کے لیے ہر سطح سے، ہر ممکن کوشش کی نتیجتاً کامیابی حاصل ہوئی۔
اردو اسکولوں کو ہندی اسکولوں میں ضم نہیں کیا گیا ہے اس کے لئے قومی اساتذہ تنظیم بہار کے ساتھ ہی سابق چیئرمین بہار اسٹیٹ مدرسہ ایجوکیشن بورڈ پٹنہ و ڈپٹی ڈائریکٹر سیکنڈری ایجوکیشن بہار جناب عبدالسلام انصاری مبارکباد کے مستحق ہیں۔
کچھ اسکول جس میں اردو نام نہیں لگا ہے وہی ہندی اسکول میں ضم ہوا ہے۔ قومی اساتذہ تنظیم بہار نے اسے بھی ہندی اسکول میں ضم کے خلاف آواز بلند کر رہی ہے۔
قومی اساتذہ تنظیم بہار کے ریاستی کنوینر محمد رفیع نے آج وزیر اعلی بہار جناب نتیش کمار ، چیف سیکریٹری بہار جناب عامر سبحانی، چیئرمین اقلیتی کمیشن بہار ریاض الحق و اقلیتی فلاح کمیٹی بہار اسمبلی و رکن بہار قانون ساز اسمبلی جناب قاری سہیب صاحب کو مکتوب ارسال کر بی ایم سی مکتب اسلام پور مظفر پور اور بہار کے ویسے تمام اردو اسکول جو ہندی اسکول میں ضم ہو گئے ہیں کو ضم سے آزاد کرانے کی مانگ کی ہے۔
جناب محمد رفیع نے کہا کہ مظفر پور میں اردو گرلز مڈل اسکول پکی سرائے، اردو مڈل اسکول مخدومیہ جورن چھپڑا، اردو مڈل اسکول بوائے پکی سرائے وغیرہ کے وجود کو جو خطرہ لاحق تھا اسے بچانے میں ہمیں کامیابی حاصل ہوئی ہوئی۔
دیگر اردو اسکولوں کو جو ضم ہوا ہے وہ اردو اسکول اردو میں ہی ضم ہوا ہے۔ بی ایم سی مکتب کے متعلق جناب عبدالسلام انصاری سے جب رفیع صاحب نے بات کی تو انہوں نے بتایا کہ آپ کو اس معاملے میں کام یابی ملی ہے کہ تمام ویسے اسکول جس کے نام میں اردو لگا ہے اسے ہندی اسکولوں میں ضم نہیں کیا گیا ہے صرف ویسے اردو اسکول ہندی اسکولوں میں ضم ہوئے ہیں جس کے نام میں اردو نہیں لگا ہے
جب کہ ہم نے ویسے اسکولوں کو بچانے کی بھی نشاندہی کر دی تھی۔
جناب رفیع نے کہا کہ بہار کی سیکولر حکومت، خصوصاً وزیر اعلی نتیش کمار، نائب وزیر اعلی تیجسوی پرساد، وزیر تعلیم پروفیسر چندرشیکھر، ڈائریکٹر پرائمری ایجوکیشن متھلیش مشرا و ڈپٹی ڈائریکٹر سیکنڈری ایجوکیشن بہار جناب عبدالسلام انصاری کا ہم پوری اردو آبادی کی جانب سے شکریہ ادا کرتے ہیں
کہ انہوں اردو اسکولوں کے وجود کو بچانے میں ہماری مدد کی۔ وہیں جناب محمد رفیع نے بچے ہوئے اردو اسکولوں کے وجود کو بھی بچانے کا وعدہ کیا اور کہا کہ وہ ہر حال میں بچے گا ہم اس کے لیے ہر ممکن کوشش کریں۔