بلقیس بانو کیس کے مجرموں کی معافی پر قانونی چارہ جوئی کی جائے ، ملی تنظیموں سے خصوصی اپیل

Spread the love

بلقیس بانو کیس کے مجرموں کی معافی پر قانونی چارہ جوئی کی جائے ، ملی تنظیموں سے خصوصی اپیل

ہمارے اکابر ملک کے آزاد ہونے سے پہلے اس بات کے لیےہمیشہ فکرمند رہے کہ آزادی کے بعد ملک میں حکومت کیسی ہوگی اور اس کا طریقہ کیا ہوگا ؟ تحریک آزادی میں شامل بڑے بڑے لیڈروں نے اس کا وعدہ کیا اور یقین دہانی کرائی کہ آزادی کے بعد ملک میں جمہوری حکومت قائم ہوگی ۔

ملک کا آئین بنے گا ،اور اسی کے مطابق ملک چلے گا ، ملک کی آزادی کے بعد ملک کا آئین بنا اور اسی کی بالادستی میں ملک کا نظام چل رہا ہے ، ملک کا آئین ہر شہری کو باعزت زندگی گزارنے اور جان ،مال ، عزت آبرو کی حفاظت کا حق دیتا ہے ۔

کسی بھی طرح کی حق تلفی پر قانونی چارہ جوئی کا بھی حق دیتا ھے ، بلقیس بانو کیس کا تعلق اجتماعی عصمت دری سے ہے ، اس طرح کا معاملہ قانونی جرم ھے ، اور اس کے مجرمین کو سخت سزا ہونی چاہئے ، تاکہ یہ عبرت ہو ، اس کے برعکس خبر کے مطابق اس اجتماعی عصمت دری کیس کے مجرمین کو گجرات حکومت نے معافی دے دی ہے ۔

اور لوگ ان کو میٹھائیاں کھلا کر ان کی حوصلہ افزائی کر رہے ہیں ، یہ نہایت افسوسناک ھے اور اس سے ضمیر کے مردہ ہو نے کی بات سامنے آتی ھے ، ایسے وقت میں جب کہ ملک میں نفرت کی فضا قائم ہے ، اور تعداد کی اکثریت کو بنیاد بنا کر اس طرح کے گھناؤنے کام کئے جارہے ہیں ، اس کی ضرورت ھے کہ ہم ملک کے آئین کا سہارا لیں ، جس کی قسم کھاکر حکومتیں قائم ہوتی ہیں ۔

ایسے موقع پر صرف قانون ہی کا سہارا لیا جاسکتا ہے ، اس لیے اس افسوس کے موقع پر ملی تنظیموں سے خصوصی اپیل ھے کہ اس کے لئے قانونی چارہ جوئی کی جائے 

بالخصوص جمعیت علماء ہند کے قائدین سے درخواست ھے کہ اس کیس کی جانب بھی توجہ کریں ، تاکہ مناسب انداز پر چارہ جوئی ہوسکے ، اس سلسلہ میں جمعیت علماء ہند کے کارنامے قابل ستائش ہیں کہ اس نے اکثر موقع پر قانونی چارہ جوئی کا سہارا لیا ھے ، ان کی کاروائیوں کی وجہ سے بہت سے بے قصور نوجوان جیل سے رہا ہوئے ہیں ۔

اس کیس میں بھی قانونی چارہ جوئی کی ضرورت ھے ، اللہ مجرموں کو ان کے جرم کی سزا دے ، بہت سی ت منفی تحریر نظر سے گزری ، یقینا حالات بہت خراب ہیں ،مگر حوصلہ سے جینے کی ضرورت ھے ، مایوسی کسی طرح مناسب نہیں ہے ، موجودہ وقت میں قانونی چارہ جوئی کے ذریعہ ہی مسائل حل کئے جا سکتے ہیں ، اور یہی بہتر ھے ، اللہ تعالی حفاظت فرمائے اور ظالموں کو ان کے ظلم کی سزا دے

ابوالکلام قاسمی شمسی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *